وزیراعظم کا دفتر

 وزیراعظم 8 دسمبر کو دہرا دون کا دورہ کریں گے اور  ‘‘اتراکھنڈ عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 کا افتتاح کریں گے’’


سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے – ‘امن سے خوشحالی’

 سربراہ کانفرنس کا مقصد ، اتراکھنڈ کو سرمایہ کاری  ایک نئی  منزل بنانا  ہے

Posted On: 06 DEC 2023 2:21PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  8  دسمبر  2023  کو اترا  کھنڈ کے شہر دہرا دون کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریبا  ساڑھے  گیارہ بجے وہ  ‘اتراکھنڈ عالمی  سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 ’ کا افتتاح کریں گے، جس کا انعقاد دہرا دون کے جنگلاتی  تحقیق کے ادارے  میں کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر  اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

  ‘اتراکھنڈ عالمی  سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 ’ اترا کھنڈ کو  سرمایہ کاری کی  ایک  نئی منزل کے طور پر  قائم کرنے کی جانب  ایک اقدام ہے۔ دو روزہ  یہ سربراہ کانفرنس 8  اور 9  دسمبر  2023  کو منعقد کی جارہی ہے، جس کا موضوع ہے  - ‘امن سے خوشحالی’۔

سربراہ کانفرنس میں دنیا بھر سے  ہزاروں سرمایہ کار اور  مندوبین شرکت کریں گے۔ اس میں  مرکزی وزراء ، مختلف ممالک کے  سفیر وں کے ساتھ ساتھ  دیگر کے علاوہ  سرکردہ  صنعت کار  بھی  شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-اع - ق ر)

U-1872



(Release ID: 1983063) Visitor Counter : 87