وزیراعظم کا دفتر
سی او پی 28 تقریب کے دوران لیڈر شپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن پروگرام سے وزیر اعظم کا خطاب
Posted On:
01 DEC 2023 10:29PM by PIB Delhi
عالی مرتبت خواتین و حضرات،
صنعتی قائدین،
معزز مہمانان،
آپ سب کو نمسکار۔
ہم سبھی ایک مشترکہ عہد بندگی سے مربوط ہیں – گلوبل نیٹ زیرو۔ نیٹ زیرو یعنی خالص صفر کے اہداف کی حصولیابی کے لیے حکومت اور صنعت کی شراکت داری بہت ضروری ہے۔ اور، صنعتی اختراع ایک اہم محرک ہے۔ کرۂ ارض کے محفوظ مستقبل کے لیے لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن، یعنی ’لیڈ-آئی ٹی‘ حکومتوں اور صنعت کی شراکت داری کی ایک کامیاب مثال ہے۔
2019 میں شروع کیا گیا لیڈ – آئی ٹی ہماری مشترکہ کوشش ہے تاکہ صنعتی تغیر کو تقویت حاصل ہو۔ کم کاربن تکنالوجی اور اختراع کو رفتار حاصل ہو۔ اور یہ جلد سے جلد اور آسانی سے گلوبل ساؤتھ کو ملے۔ اپنے پہلے مرحلے میں لیڈ – آئی ٹی نے لوہا اور فولاد، سیمنٹ، المونیم، نقل و حمل جیسے شعبوں میں تغیراتی خاکوں اور معلومات ساجھا کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ آج 18 ممالک اور 20 کمپنیاں اس گروپ کے رکن ہیں۔
دوستو،
بھارت نے اپنی جی20 صدارت میں مدور حکمت عملیوں میں عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔ آج اسے آگے بڑھاتے ہوئے، ہم لیڈ – آئی ٹی میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔ آج ہم لیڈ – آئی ٹی 2.0 کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
اس مرحلے کے تین اہم ارتکازی پہلو ہوں گے۔ پہلا، مبنی بر شمولیت اور مبنی بر انصاف تغیر۔ دوسرا، کم کاربن تکنالوجی کی مشترکہ ترقی اور منتقلی۔ اور تیسرا، ابھرتی ہوئی معیشتوں میں صنعتی تغیر کے لیے مالی تعاون۔
ان سب کو یقینی بنانے کے لیے بھارت – سویڈن صنعتی تغیر پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کی حکومتیں، صنعت، تکنالوجی فراہم کار، محققین اور تھنک ٹینکس جڑیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم سب مل کر اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے ایک نئی سبز توانائی نمو کی داستان رقم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
میں، ایک مرتبہ پھر، اپنے دوست اور معاون میزبان سویڈن کے وزیر اعظم محترم جناب اولف کرسٹیرشان اور آپ سب کا اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بہت بہت شکریہ۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1687
(Release ID: 1981841)
Visitor Counter : 71
Read this release in:
Hindi
,
Malayalam
,
Manipuri
,
Telugu
,
English
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada