امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 59ویں یوم تاسیس کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا


ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہی ملکی ترقی کی بنیاد ہیں

بی ایس ایف کے جوانوں کی زندگی نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے بلکہ ملک کے جوانوں کو نظم و ضبط کا پیغام بھی دیتی ہے

بھارت جلد ہی بائیں بازو کی انتہا پسندی سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا

اگلے دو  برسوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی  پوری سرحد کو باڑ لگا کر محفوظ بنایا جائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوام پر مشتمل بارڈر مینجمنٹ پالیسی نے سیما پرہاریوں کے کام کے بوجھ کو بہت حد تک کم کیا ہے

مودی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بی ایس ایف نے منشیات کے کاروبار کو روکنے میں زبردست  کام کیا ہے

Posted On: 01 DEC 2023 4:03PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 59ویں یوم تاسیس کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا ۔  جناب امت شاہ نے بی ایس ایف کا سالانہ میگزین ‘‘بارڈرمین’’  کا بھی  اجرا کیا ۔  اس موقع پر بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ODUJ.jpg

 اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’جیون پرینت کرتویہ‘‘ صرف بی ایس ایف کا نعرہ نہیں ہے بلکہ آج تک 1900 سے زیادہ سیما پرہاریوں نے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دے کر اس نعرے پر عمل کیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ لاکھوں سیما پرہاریوں نے اپنی زندگی کا سنہرا دور مشکل حالات میں اپنے خاندانوں سے دور رہ کر گزارا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے دفاع کی پہلی لائن کے طور پر بی ایس ایف نے جس طرح ملک کی ناقابل رسائی سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے، پورے ملک کو بارڈر سیکورٹی فورس کے ان بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RMY2.jpg

امور داخلہ اور امدادِ باہمی  کے  مرکزی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی نے ایک سرحد پر ایک سیکورٹی فورس کی تعیناتی کا اہم فیصلہ کیا تھا ۔  انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کی انتہائی ناقابل رسائی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بارڈر سیکورٹی فورس کو دی گئی تھی اور بی ایس ایف نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے برف پوش علاقے ہوں، شمال مشرق کے پہاڑ ہوں، گجرات اور راجستھان کے ریگستان ہوں، گجرات کے دلدلی علاقے ہوں یا سندر بن اور جھارکھنڈ کے گھنے جنگلات ہوں، بی ایس ایف نے ہمیشہ چوکنا رہ کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا ہے ۔ بارڈر سیکورٹی فورس نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں بھی بین الاقوامی سطح پر خدمت اور بہادری کے نئے معیار قائم کیے ہیں ۔  جناب شاہ نے کہا کہ جس ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں وہ کبھی ترقی اور خوشحال نہیں ہو سکتا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LNXZ.jpg

 جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ہر میدان میں ترقی کی ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہماری سرحدیں ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانی، لگن اور بہادری کی وجہ سے محفوظ ہوں ۔  انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہی ملکی ترقی کی بنیاد ہیں ۔  جناب شاہ نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ملک کے جوانوں کو نظم و ضبط کا پیغام بھی دیتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ آج کل 23 فوجیوں کو بہادری کے تمغے اور 5 فوجیوں کو بعد از مرگ تمغے دیئے گئے ہیں ۔  ان 23 سپاہیوں میں سے 11 کو پولیس میڈل برائے بہادری، 1 فوجی کو جیون رکھشا پدک اور 11 فوجیوں کو شاندار خدمات پر صدر کا پولیس میڈل دیا گیا ہے ۔  جناب شاہ نے بعد از مرگ تمغہ حاصل کرنے والے پانچ شہداء کے اہل خانہ سے کہا کہ ان کے نقصان کی کوئی تلافی نہیں کر سکتا لیکن ملک کے 130 کروڑ عوام  ان شہیدوں کی قربانی پر ہمیشہ فخر  کرتے رہیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو 1 مہاویر چکر، 4 کیرتی چکر، 13 ویر چکر اور 13 شوریہ چکر  سمیت کئی تمغے اور ایوارڈ ملے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G7ZH.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ سرحدی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے ۔  جناب مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 برسوں میں سرحدوں کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں کئی قدم اٹھائے گئے ہیں ۔  جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے سلامتی، ترقی اور جمہوری عمل کو اہمیت دی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سرحدی علاقوں میں ہزاروں کروڑ روپے کے بجٹ سے مضبوط بنیادی ڈھانچہ بنانا شروع کیا ہے ۔  وزیر اعظم مودی نے سرحدی دیہاتوں میں کئی فلاحی اسکیموں کے ساتھ بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر تمام فورسز کو جوڑ کر فورسز کے ذریعے سیکورٹی کے ساتھ عوامی بہبود کا ایک نیا تصور بھی شروع کیا ہے ۔  جناب شاہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ریلوے، سڑک، آبی راستے سے رابطہ اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ زمینی سرحدی تجارت کے ساتھ لوگوں سے لوگوں کے رابطے میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005A57W.jpg

 جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 برسوں میں سرحدوں پر تقریباً 560 کلومیٹر باڑ لگا کر دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کا کام کیا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے دو برسوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی پوری سرحد کو باڑ لگا کر محفوظ بنایا جائے گا ۔  جناب شاہ نے کہا کہ 1100 کلومیٹر سرحد   پر  فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں، 542 نئی سرحدی چوکیاں اور 510 آبزرویشن پوسٹ ٹاور بنائے گئے ہیں اور پہلی بار ہرامی نالہ کے علاقے میں آبزرویشن ٹاور بنائے گئے ہیں ۔  637  اگلی چوکیوں پر بجلی اور تقریباً 500 مقامات پر پانی کے کنکشن بھی فراہم کیے گئے ہیں ۔  اس کے علاوہ 472 مقامات پر سولر پلانٹس لگا کر سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006NPDM.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی عوام پر مشتمل بارڈر مینجمنٹ پالیسی نے سیما پرہاریوں کے کام کے بوجھ کو کافی حد تک کم کیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے گزشتہ 5 برسوں میں 30,000 کلو گرام سے زیادہ منشیات ضبط کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ منشیات نہ صرف ملک کی آنے والی نسل  کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کی مالی معاونت میں استعمال کی جاتی ہے اور سرحد پر موجود یہ تجارتی رابطہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔  جناب شاہ نے کہا کہ ان تین وجوہات کی بناء پر یہ بہت اہم ہے کہ پوری بین الاقوامی سرحد کے ساتھ منشیات کی تجارت کے تئیں ہمارے پاس سخت، صفر رواداری اور حساس پالیسی ہے اور بی ایس ایف نے یہ کام بہت اچھے طریقے سے انجام دیا ہے ۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس نے 2500 سے زیادہ ہتھیار پکڑے ہیں اور اس نے ڈرون مخالف ٹیکنالوجی جیسی ترقی پذیر ٹیکنالوجی کے ساتھ بہت اچھے تجربات کیے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے اب تک 90 سے زیادہ غیر ملکی ڈرونز کو مار گرایا ہے اور غیر ملکی ڈرون کے راستوں کی نشاندہی کے لیے نئی دلی میں بی ایس ایف ڈرون اور سائبر فرانزک لیب قائم کرکے تحقیق و ترقی کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے علاقے کے تسلط کے لیے فیلڈ فارمیشن کے ساتھ 100 ڈرون فراہم کیے ہیں جن کا بی ایس ایف کے جوان بہت اچھے طریقے سے استعمال کر رہے ہیں ۔  جناب شاہ نے کہا کہ 5 سبرسوں میں 5 کروڑ پودے لگانے کا نعرہ دیا گیا تھا اور ہماری مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اب تک 5 کروڑ پودے لگا چکی ہے اور ہر ایک سپاہی ہر ایک درخت کی اپنے بچوں کی طرح پرورش کرنے کا  بندوبست بھی کر رہا ہے ۔  جناب شاہ نے کہا کہ ان 5 کروڑ پودوں میں سے 92 لاکھ پودے بارڈر سیکورٹی فورس کی سیما پرہاریوں نے لگائے ہیں ۔  یہ پودے مستقبل میں بڑے درخت بنیں گے اور ان فوجیوں کی یاد کو تازہ کریں گے جنہوں نے انہیں لگایا تھا ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک بائیں بازو کی انتہا پسندی سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں اس سمت میں مسلسل کوششیں کی ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں تشدد کے واقعات میں 52 فیصد، اموات کے واقعات میں 70 فیصد اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ہونے والے اضلاع کی تعداد 96 سے کم ہو کر 45 ہو گئی ہے ۔  جناب شاہ نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی  اب کم ہو رہی ہے اور اب سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آئی ٹی بی پی ایک نئے حوصلے اور جوش کے ساتھ اس پر آخری ضرب لگانے کے  لیے تیار ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آنے والے دنوں میں ملک کو بائیں بازو کی انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیکورٹی کے خلا کو پر کرنے کے لیے 2019 سے اب تک 199 نئے کیمپ کھولے گئے ہیں ۔  جناب شاہ نے کہا کہ نئے کیمپ قائم کرکے اور گشت میں اضافہ کرکے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے تمام وسائل پر قابو پالیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں ہم نے بدھا پہاڑ اور چکربندہ جیسے نازک علاقوں کو بائیں بازو کی انتہا پسندی سے مکمل طور پر آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف آخری جنگ کولہان اور جھارکھنڈ کے کچھ علاقوں میں ابھی جاری ہے اور ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0077EAB.jpg

 جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں 40 لاکھ سے زیادہ آیوشمان سی اے پی ایف کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ جناب  نریندر مودی نے تقریباً 13,000 فوجیوں کو گھر بھی فراہم کیے ہیں، 113 نئی بیرکیں تعمیر کی گئی ہیں اور جلد ہی فوجیوں کو مزید 11000 مکانات دیے جائیں گے اور 108 بیرکیں بھی تعمیر کی جائیں گی ۔  انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک گزشتہ 5 برسوں میں 24 ہزار سے زائد فوجیوں کو گھر فراہم کرنے کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔  اس کے علاوہ سی اے پی ایف ای ہاؤسنگ پورٹل کے ذریعے 70,000 سے زیادہ فوجیوں کو خالی مکانات الاٹ کیے گئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے بہت سے کام کیے ہیں جیسے ایئر کورئیر خدمات، ایکس گریشیا میں برابری لانا اور مرکزی ایکس گریشیا رقم میں اضافہ کرنا ۔  جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے 10 سال کے اقتدار کے دوران، ہم تینوں ہاٹ اسپاٹ جموں و کشمیر، بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں اور شمال مشرق  کی لڑائی جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل غلبہ ہے ۔  شمال مشرق میں تشدد کی صورتحال میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف لڑائی جیتنے کے راستے پر ہیں اور بی ایس ایف کے جوانوں نے ان تمام محاذوں پر اس لڑائی میں زبردست  تعاون فراہم کیا ہے۔

*************

ش ح  ۔   و ا    ۔   ت ح  

U-1655


(Release ID: 1981628) Visitor Counter : 150