سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے محکمے اور کرشن سے متعلق  شعور کی بین الاقوامی سوسائٹی (اسکون) کے درمیان نشہ  مُکت بھارت ابھیان ( این ایم بی اے ) -مفاہمت نامے پر دستخط


مفاہمت نامے سے، خاص طور پر نوجوانوں، خواتین اور طلباء میں این ایم بی اے کے پیغام کو پھیلانے میں مدد ملے گی: سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار

مجموعی طور پر 3  کروڑ 37 لاکھ  سے زیادہ نوجوان، 2  کروڑ 26 لاکھ  خواتین اور 3  لاکھ 27 ہزار  تعلیمی اداروں سمیت  10 کروڑ 71 لاکھ  سے زیادہ لوگ’’   نشہ مُکت بھارت   ‘‘ مہم کا حصہ بن چکے ہیں: ڈاکٹر وریندر کمار

Posted On: 23 NOV 2023 3:24PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے محکمے نے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، محکمہ کے سینئر افسران اور سینئر اراکین کی موجودگی میں ،   آج نئی دہلی میں نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے لیے کرشن سے متعلق شعور کی  بین الاقوامی سوسائٹی  ( اسکون ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے   ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015WFY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KLZC.jpg

 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر وریندر کمار، ایم ایس جے اینڈ ای نے کہا کہ این ایم بی اے کے تحت  ، مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مذہبی/روحانی تنظیموں کی یہ  انجمن  ، منشیات  کے بارے میں  حساس ہندوستان کے  حصول کی جانب پیش رفت کرے  گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکون  کے ساتھ    اس  مفاہمت نامہ سے   ،  نوجوانوں، خواتین، طلباء وغیرہ میں این ایم بی اے  کے پیغام کو پھیلانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے اسکون  سے کہا کہ وہ اپنی تمام میٹنگوں اور اجتماعات میں این ایم بی اے  مہم کی تشہیر کرے۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ ان کی  وزارت ملک بھر میں 550 سے زیادہ رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے مناسب علاج، تشہیر، کمیونٹی تک  رسائی  کرنے  اور انہیں آگاہ کرنے کے لیے مسلسل پروگراموں کا انعقاد کر  رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030CGS.jpg

 

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ہماری وزارت نے نوچیتنا ماڈیول تیار کیا ہے، جس سے ہندوستان میں اسکولی طلباء میں زندگی کی مہارتوں اور منشیات کے استعمال کے  نقصانات کے بارے میں بیداری اور فہم  میں اضافہ ہوگا۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد نہ صرف اسکول کے بچوں میں منشیات کے استعمال کو کم کرنا ہے ،  بلکہ اسے ہمیشہ کے لیے روکنا بھی ہے۔ مزید برآں، نو چیتنا پر تربیتی مواد کا 12 علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کی مدد کے لیے ہر ماڈیول ،  دکشا پورٹل پر آن لائن اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y85F.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UTFE.jpg

 

انہوں نے کہا کہ اس وزارت نے ایک سال میں 300 اضلاع، 30000 اسکولوں، 10 لاکھ اساتذہ اور 2 کروڑ  40 لاکھ طلباء کا نوچیتنا ماڈیول کے ذریعے احاطہ  کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر کمار نے کہا کہ یہ ماڈیول ، ’’ نشہ مکت بھارت مہم  ‘‘ ( این ایم بی اے ) کے سفر میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزارت نے با مقصد  ، ’’ نشہ مکت بھارت ابھیان ‘‘   (این ایم بی اے ) کا آغاز کیا ہے ،  جو اس وقت ملک کے تمام اضلاع میں کام کر رہا ہے ،  جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ اس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور کمیونٹی تک پہنچنے اور کمیونٹی کی شمولیت اور ابھیان کی ملکیت حاصل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی  جا رہی  ہے۔  اب تک ،  3 کروڑ 37 لاکھ  سے زیادہ نوجوانوں ، 2 کروڑ 26 لاکھ  سے زیادہ خواتین اور 3 لاکھ 27ہزار  سے زیادہ تعلیمی اداروں سمیت  10 کروڑ 71 لاکھ  سے زیادہ لوگ  ، منشیات سے پاک بھارت مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔

این ایم بی اے  کی کامیابیاں

  1. اب تک حقیقی طور پر  چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اب تک 10 کروڑ 71 لاکھ سے زیادہ  لوگوں  تک   رسائی حاصل کی گئی ہے ۔
  2. این ایم بی اے  اضلاع میں ابھیان سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لیے ،  8000 ماسٹر رضاکاروں کو انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں تربیت دی گئی ہے۔
  3. 3 کروڑ 37 لاکھ  سے زیادہ نوجوانوں نے ابھیان کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور نشہ آور  مادے کے استعمال کے خلاف پیغام کو زمین پر پھیلایا ہے۔ تقریباً 4,000+ یووا منڈل، این وائی کے ایس  اور این ایس ایس  رضاکار نیز  یوتھ کلب بھی ابھیان کے ساتھ  منسلک ہوئے ہیں۔
  4.  آنگن واڑی اور آشا ورکرز، اے این ایم، مہیلا منڈلوں اور خواتین کے ذاتی مدد کے گروپوں کے ذریعے  ایک بڑی کمیونٹی تک پہنچنے میں 2کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ  خواتین کا تعاون بھی اہم رہا ہے۔
  5.  فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ اپ ڈیٹس کا اشتراک کرکے ،  ابھیان کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لیے  ، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔
  6.  اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعہ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کے ڈاٹا کو حقیقی وقت کی بنیاد پر حاصل کرنے کے لیے ،  اینڈرائیڈ پر مبنی ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کیا گیا ہے۔ یہ  ایپ  گوگل پلے اسٹور پر دستیاب  ہے۔
  7.  عوام کی آسانی کے لیے  ، نشہ چھوڑنے  سے متعلق  تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

 

-----------------------

(ش ح۔   ا ع     ۔ ع ا)

U NO: 1327



(Release ID: 1979107) Visitor Counter : 76