وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ورچوئل جی-20 سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کا اختتامی بیان (22 نومبر 2023)

Posted On: 22 NOV 2023 9:38PM by PIB Delhi

معزز حضرات،

میں ایک بار پھر آپ سبھی کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتا ہوں۔ جس کھلے ذہن کے ساتھ آپ سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہم نے نئی دہلی اعلامیہ میں کئی شعبوں میں مشترکہ وعدے کیے تھے۔

آج ہم نے دوبارہ ان وعدوں کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

ہم نے ترقیاتی ایجنڈے کے علاوہ، عالمی حالات اور ان کے معاشی اور سماجی اثرات پر بھی خیالات کا اظہار کیاہے۔

مغربی ایشیا کی سنگین صورتحال پر آپ سب کے خیالات سننے کے بعد، میں کہہ سکتا ہوں کہ جی-20 میں بہت سے معاملات پر اتفاق رائے ہواہے۔

سب سے پہلا، ہم سب دہشت گردی اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کئے جانے کاعزم ہے۔

دوسرا یہ کہ بے گناہ لوگوں ،بالخصوص بچوں اور خواتین کی ہلاکت  قطعی قابل قبول نہیں۔

تیسرا، انسانی امداد جتنی جلدی ممکن ہو، مؤثر طریقے سے اور محفوظ طریقے سے پہنچائی جائے۔

چوتھا، انسانی بنیادوں پر ‘مختصرجنگ بندی’ پراتفاق رائے اور یرغمالیوں کی رہائی کی خبریں خوش آئند ہیں۔

پانچواں، اسرائیل اور فلسطین مسئلہ کا، دو ریاستوں والے حل کے ذریعے مستقل تصفیہ ضروری ہے۔

چھٹا، علاقائی امن و استحکام کی بحالی ضروری ہے۔

ساتواں،سفارت کاری اور مذاکرات ہی ، جغرافیائی-  سیاسی کشیدگی کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں۔

اس میں جی- 20ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

معزز حضرات،

میں ایک بار پھر اپنے پیارے دوست، برازیل کے صدر لولاکوجی-20 کی صدارت کے لیے نیک خواہشات پیش  کرتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ برازیل کی قیادت میں ہم،انسانوں پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

وسودھیو کٹمبکم کے جذبے سے، ہم متحد ہوں گے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے۔

گلوبل ساؤتھ کی توقعات کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

ہم غذائی تحفظ، ہیلتھ سیکورٹی اور پائیدار ترقی کو ترجیح دیں گے۔

ہم کثیرجہتی ترقیاتی بینکوں اور عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کی طرف  ضرور آگےبڑھیں گے۔

آب و ہواسےمتعلق  کارروائی کے ساتھ ساتھ ہم منصفانہ، آسان اورکم خرچ مالیات کو بھی یقینی بنائیں گے۔

قرضوں کی تنظیم نو کے لیے شفاف طریقے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

خواتین کی زیر قیادت ترقی، ہنر مند ہجرت کے طریقہ کار، درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعتوں کی ترقی پر زور،

ٹروئیکا کے رکن کے طور پر، میں اپنے مشترکہ وعدوں پر عمل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

میں برازیل کو اس کی جی-20 صدارت کی کامیابی کے لیے ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

ایک بار پھر، میں ہندوستان کی جی-20 صدارت کی کامیابی میں آپ کے تعاون کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

*****

ش ح۔و ا۔ف ر

 (U: 1301)


(Release ID: 1978992) Visitor Counter : 109