پارلیمانی امور کی وزارت

سمودھان دیوس (یوم آئین) منانے کے لیے، پارلیمانی امور کی وزارت سبھی لوگوں کو آئین کوئز اور تمہید، آن لائن پڑھنے کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی


زیادہ سے زیادہ جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لیے دو ویب پورٹل کام کر رہے ہیں

22 سرکاری زبانوں اور انگریزی میں‘‘آئین کی تمہید کی آن لائن ریڈنگ’’ کے لیے ایک پورٹل   https://readpreamble.nic.in   ہے

‘‘بھارت: لوک تنتر کی جننی’’ پر آن لائن کوئز کے لیے دوسرا پورٹل https://constitutionquiz.nic.in  ہے

کوئی بھی کہیں سے بھی حصہ لے سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہے

Posted On: 20 NOV 2023 12:19PM by PIB Delhi

سمودھان دیوس (یوم آئین) ہر سال 26 نومبر کو ہندوستان کے آئین کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نظریات اور اصولوں کو اجاگر کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے معماران قوم  کے تعاون کی توثیق کرتا ہے ، ان کا احترام کرتا ہے اور اس کا اعتراف کرتا ہے۔

سمودھان دیوس (یوم آئین) کی یاد میں، پارلیمانی امور کی وزارت تمام شہریوں کو آئین کوئز اور تمہید،  آن لائن پڑھنے کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دیتی ہے۔ وزارت نے زیادہ سے زیادہ جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لیے دو ویب پورٹل کو آپریشنل کیا ہے۔ یہ ویب پورٹل ہیں:

22 سرکاری زبانوں اور انگریزی میں آئین کی تمہید کی آن لائن ریڈنگ کے لیے: https://readpreamble.nic.in /

آن لائن کوئز ‘‘بھارت: لوک تنتر کی جننی’’کے لیے: https://constitutionquiz.nic.in /

Image

یہ پورٹلز ہر ایک کے لیے قابل رسائی ہیں اور کوئی بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے اور شرکت سے متعلق  سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح تیار کردہ سرٹیفکیٹس کو   #SamvidhanDiwas کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

Image

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ع ن

(U: 1172)



(Release ID: 1978144) Visitor Counter : 99