وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات نے سووچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے سے متعلق  خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا


2 لاکھ کلو اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا، 3.62کروڑروپے کی آمدنی ہوئی

ایک ہزار سے زیادہ آؤٹ ڈور مہم چلائی گئی، 1900 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی اور صفائی کی گئی

عوامی شکایات اور عوامی شکایات سے متعلق  اپیلوں کے نپٹارے کا مکمل ہدف حاصل کیا گیا

Posted On: 14 NOV 2023 11:47AM by PIB Delhi

سووچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور حکومت میں زیرالتوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور مشن سے متاثر ہو کر، اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اپنے فیلڈ دفاتر کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لیا جس میں سووچھتا کو ادارہ جاتی  شکل دینے، زیر التواء معاملات کو نمٹانے، جگہ کے بہتر  انتظام اور مواصلات کے مختلف ذرائع سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بہترین طور طریقوں کو اپنانے پر توجہ دی گئی۔

کل 1013 آؤٹ ڈور مہم چلائی گئی۔ 1972 مقامات کی نشاندہی اور صفائی کی گئی۔ 2,01,729 کلو اسکریپ کا نپٹارہ کیا گیا، 3.62 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی اور 29670 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی۔ 49,984 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 28,574 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ 841 ای فائلز بھی بند کر دی گئیں۔ کامیابیوں پر1837سوشل میڈیا پوسٹس ،خصوصی مہم 3.0 کے دوران شائع کی گئیں۔ وزارت نے عوامی شکایات، عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کو نمٹانے کا 100فیصد ہدف حاصل کیا اور 21 ایم پی ریفرنسز، 2 پی ایم او ریفرنسز اور 7 پارلیمانی یقین دہانیوں کو نمٹایاگیا۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک مقصد کے لیے مخصوص  ٹیم کے ذریعہ کی گئی اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔ مہم کے دوران وزارت کی طرف سے کئی بہترین طور طریقوں کو اپنایا گیا۔ کچھ اہم بہترین طور طریقےیہ ہیں:

I        اسٹور روم کو تفریحی مرکز میں تبدیل کرنا

I I      جھیل کے پانی کی  صفائی

III      بیسٹ آؤٹ آف بیسٹ پہل

IV      کوڑا کرکٹ کی جگہ کو خوبصورت بنانا

V       سکریپ روم کو یوگا سینٹر میں تبدیل کرنا

وزارت کے سکریٹری اور سینئر افسران نے سووچھتا مہم کی پیشرفت اور پچھلی مہم کے دوران خالی کی گئی جگہ کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف فیلڈ دفاتر کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111111111KCZZ.png

جناب اپوروا چندرا، سکریٹری نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران بنگلورو میں وزارت کے فیلڈ دفاتر کا دورہ کیا

بہترین طور طریقہ 1: اسٹور روم کو تفریحی مرکز میں تبدیل کرنا

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، وزارت نے مرکزی سیکریٹریٹ کے ایک اسٹور روم کو، جو گراؤنڈ فلور، شاستری بھون میں  واقع ہے، کو جم اور ٹیبل ٹینس مرکز کے ساتھ ایک علیحدہ تفریحی مرکز میں تبدیل کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22222222222222222W487.png

بہترین طور طریقہ 2: جھیل کے پانی کی صفائی

ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) کولکاتا نے کیمپس کے اندر 60,000 مربع فٹ واٹرباڈی کی مکمل صفائی کا بیڑا اٹھایا، پانی کے اندر ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور مچھلیوں اور ناریل کے درختوں کی افزائش کو فروغ دینے میں تعاون کیا۔ نئے سرے سے بننے والی جھیل اب مچھلی کی زراعت اور ناریل کی کاشت کے دوہرے مقصد کو پورا کرتی ہے، پانی اور درختوں کی صفائی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹینڈرنگ کے ذریعے آمدنی پیدا کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4444444444444444NFTV.png

بہترین طور طریقہ  3: بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ پہل

پائیداری کے شعبے میں ایس آر ایف ٹی آئی نے تین مرحلوں میں ‘‘بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ’’ پہل کو انجام دیا۔ ابتدائی طور پر، طالب علموں کے ایک گروپ نے کیمپس میں ضائع شدہ اسکریپ کی نشاندہی کی تاکہ شوٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آرٹ میں اسے تبدیل کیا جاسکے۔ اس کے بعد، جمع کیے گئے اسکریپ کو شوٹنگ کے مقامات پر پروسیس کیا گیا اور انہیں جدت  طرازانہ  اور قابل استعمال مصنوعات جیسے کہ میزوں، بنچوں، اور سرکس پروپس میں تبدیل کیا گیا۔ آخر کار، ان پروڈکٹس نے فلم سیٹ کے لازمی عناصر کے طور پر اپنی جگہ بنائی، جس کے نتیجے میں 30,000 روپے کی لاگت کی بچت ہوئی اور تمام طلباء کی ان چیزوں تک  رسائی ممکن  ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/777777777777777XHTG.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/88888888888GLWE.png

بہترین طور طریقہ 4: کوڑا کرکٹ کی جگہ کو خوبصورت بنانا

خوبصورتی اور بیداری پیدا کرنے کی کوشش میں،ایس آر ایف ٹی آئی نے نئے تعمیر شدہ کچرے کے علاقے کو پینٹنگز، متاثر کن اقتباسات اور پھولوں کے پودوں سے آراستہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/99999999999999COF9.png

بہترین طور طریقہ 5: اسکریپ روم کو یوگا سینٹر میں تبدیل کرنا

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) نے مہم کے دوران ایک بڑے کمرے کی نشاندہی کی، جسے ناقابل استعمال اشیاء رکھنے کے لیے اسٹور روم کے طور پر استعمال کیاجارہا تھا۔ کمرہ اچھی طرح سے قدرتی روشنی سےمعمور  تھا۔ ڈسپوزل اور صفائی کے بعد، اس کمرے کو یوگا روم میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس سے فیکلٹی کے ساتھ ساتھ طلباء کو یوگا کی مشق کرنے میں فائدہ ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/000000000000LCBX.png

صاف کی گئی جگہوں کی چند تصاویر

ڈی ڈی  کے کولکاتا

بعد میں                                                          پہلے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1112222222222222222227LNU.png

اے آئی آر لیہہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11133333333333333333333335LT9.png

اے آئی آر امپھال

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1144444444444444444444444GFRD.png

اے آئی آر اگرتلہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1115555555555555555P0HS.png

ڈی ڈی کے بھوبنیشور (ڈی ڈی اڈیہ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16666666666666666835X.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ع ن

(U: 991)



(Release ID: 1976841) Visitor Counter : 80