وزیراعظم کا دفتر
آیوروید کی حمایت کرنا ’مقامی اشیاء کی خریداری پر اصرار‘ کی ایک متحرک مثال ہے
یوم آیوروید کے موقع پر اختراع کاروں اور پیشہ واران کو سلام
Posted On:
10 NOV 2023 6:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آیوروید کی حمایت کرنا ’مقامی اشیاء کی خریداری پر اصرار‘ کی ایک متحرک مثال ہے۔ جناب مودی نے اُن اختراع کاروں اور پیشہ واران کی بھی ستائش کی جو اس قدیم علم کو جدیدیت سے مربوط کر رہے ہیں اور آیوروید کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں سے ہمکنار کر رہےہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’دھنتیرس کے مبارک موقع پر، ہم یوم آیوروید بھی منا رہےہیں۔ یہ موقع ان اختراع کاروں اور پیشہ واران کو احترام بخشنے کا بھی ہے جو اس قدیم علم کو جدیدیت کے ساتھ مربوط کرکے آیوروید کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں سے ہمکنار کر رہےہیں۔ ڈگر سے ہٹ کی گئی تحقیق سے لے کر فعال اسٹارٹ اپس تک، آیوروید صحت و تندرستی کے نئے راستوں پر گامزن ہے۔ آیوروید کی حمایت کرنا ’مقامی اشیاء کی خریداری پر اصرار‘ کی ایک متحرک مثال بھی ہے۔ ‘‘
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:910
(Release ID: 1976254)
Visitor Counter : 92
Read this release in:
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam