وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے نشریاتی خدمات (ریگولیشن) بل، 2023 کی تجویز پیش کی
Posted On:
10 NOV 2023 5:10PM by PIB Delhi
- پورے نشریاتی شعبے کے لیے مضبوط قانونی فریم ورک
- پروگرام کوڈ اور اشتہاری کوڈ کے التزام کے لیے مواد کی جانچ کمیٹیاں
- نشریات ایڈوائزری کونسل موجودہ بین محکمہ کمیٹی کو تبدیل کرے گی
- مالیاتی صلاحیت سے منسلک جرمانے کا ڈھانچہ
- معذور افراد کے لیے قابل رسائی اقدامات
مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے آج نشریاتی خدمات (ریگولیشن) بل، 2023 پر تبصروں کو مدعو کیا ہے۔ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ 1995 تین دہائیوں سے نافذ رہاہے، جو لکیری نشریات بشمول کیبل نیٹ ورکس پر مواد کی نگرانی کے لیے بنیادی قانون سازی کے طور پر کام کرتا ہے۔ تاہم، نشریاتی منظر نامے میں عبوری طور پر نمایاں تبدیلیاں رونماہوئی ہیں۔ تکنیکی ترقیات نے نئے پلیٹ فارمز جیسے ڈی ٹی ایچ ، آئی پی ٹی وی ، اوٹی ٹی اور مختلف مربوط ماڈلز متعارف کرائے ہیں ۔
نشریاتی شعبے کی ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ، خاص طور پر کیبل ٹی وی میں، ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرنے کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے۔ اس میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانا اور براڈکاسٹرز اور ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز کے ذریعے پروگرام کوڈ اور اشتہاری کوڈ کے التزام کو بڑھانا شامل ہے۔ مزید مربوط نقطہ نظر کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، موجودہ بکھرے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک کو ایک نئے، جامع قانون سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نے براڈکاسٹنگ سروسز (ریگولیشن) بل، 2023 کا مسودہ تجویز کیا ہے۔ مسودہ بل ملک میں نشریاتی خدمات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتا ہے اور موجودہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ، 1995 اور دیگر پالیسی رہنما خطوط جو اس وقت ملک میں نشریاتی شعبے کو کنٹرول کر رہے ہیں کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
بل ریگولیٹری عمل کو ہموار کرتا ہے، اور اوور دی ٹاپ (اوٹی ٹی ) مواد اور ڈیجیٹل خبروں کا احاطہ کرنے کے لیے اپنے دائرہ کار کو بڑھاتا ہے، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے معاصرتعریفات اور دفعات کو متعارف کراتا ہے۔ یہ مواد کی جانچ کمیٹیوں اور ایک براڈکاسٹ ایڈوائزری کونسل کے لیے خود ریگولیشن، مختلف براڈکاسٹنگ نیٹ ورک آپریٹرز کے لیے مختلف پروگرام اور اشتہاری کوڈ، معذور افراد کے لیے رسائی کے اقدامات اور قانونی جرمانے وغیرہ فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
بل چھ ابواب، 48 سیکشنز اور تین جداول پر مشتمل ہے۔
اہم جھلکیاں:
1. استحکام اور جدید کاری: یہ ایک ہی قانون سازی کے فریم ورک کے تحت مختلف نشریاتی خدمات کے لیے ریگولیٹری دفعات کو مضبوط اور اپ ڈیٹ کرنے کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ یہ اقدام ریگولیٹری عمل کو ہموار کرتا ہے، اسے زیادہ موثر اور معاصر بناتا ہے۔ اس نے اپنے ریگولیٹری دائرہ کار کو براڈکاسٹنگ اوور دی ٹاپ (اوٹی ٹی) مواد اور ڈیجیٹل خبروں اور موجودہ معاملات کو شامل کرنے کے لیے بڑھایا ہے جو فی الحال آئی ٹی ایکٹ، 2000 اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط کے ذریعے ریگولیٹ ہوتے ہیں۔
2. معاصر تعریفیں اور مستقبل کے لیے تیار دفعات: ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور خدمات کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے، یہ بل معاصری نشریاتی اصطلاحات کے لیے جامع تعریفیں متعارف کراتا ہے اور ابھرتی ہوئی نشریاتی ٹیکنالوجیز کے لیے دفعات کو شامل کرتا ہے۔
3. سیلف ریگولیشن نظام کو مضبوط بنا تا ہے: یہ ’مواد کی جائزہ کمیٹیوں‘کے تعارف کے ساتھ خود- ضابطے کو بڑھاتا ہے اور موجودہ بین محکمہ جاتی کمیٹی کو ایک زیادہ شراکت دار اور وسیع تر ’براڈکاسٹ ایڈوائزری کونسل‘ میں تبدیل کرتا ہے۔
4. الگ الگ پروگرام کوڈ اور اشتہاری کوڈ: یہ مختلف خدمات میں پروگرام اور اشتہاری کوڈز کے لیے ایک مختلف نقطہ نظر کی اجازت دیتا ہے اور براڈکاسٹروں کے ذریعے خود کی درجہ بندی اور محدود مواد کے لیے مضبوط رسائی کنٹرول اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔
5. معذور افراد کے لیے قابل رسائی: یہ بل معذور افراد کی مخصوص ضروریات کو پورا کرتا ہے جس کے ذریعے رسائی کے جامع رہنما خطوط جاری کرنے کے لیے دفعات کی فراہمی کرتاہے ۔
6. قانونی سزائیں اور جرمانے: بل کا مسودہ آپریٹرز اور براڈکاسٹروں کے لیے قانونی جرمانے جیسے: ایڈوائزری، وارننگ، سینسر یا مالیاتی جرمانے متعارف کراتاہے ۔ قید اور/یا جرمانے کی دفعہ برقرار ہے، لیکن ضابطے کے لیے متوازن نقطہ نظر کو یقینی بناتے ہوئے صرف انتہائی سنگین جرائم کے لیے ہے ۔
7. مساوی جرمانے: مالیاتی جرمانے اورسزائیں ادارے کی مالی صلاحیت سے منسلک ہوتے ہیں، انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کے لئے ان کی سرمایہ کاری اور کاروبار کو مدنظر رکھاجاتاہے ۔
8. بنیادی ڈھانچہ جاتی اشتراک،پلیٹ فارم کی خدمات اور رائٹ آف وے: بل میں براڈکاسٹنگ نیٹ ورک آپریٹرز اور پلیٹ فارم سروسز فراہم کرنے کے درمیان بنیادی ڈھانچہ جاتی اشتراک کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ یہ نقل مکانی اور تبدیلیوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے رائٹ آف وے شق کو ہموار کرتا ہے اور تنازعات کے حل کا ایک منظم طریقہ کار قائم کرتا ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت، مسودہ براڈکاسٹنگ سروسز (ریگولیشن) بل، 2023 کے ساتھ ملک میں شفافیت، سیلف ریگولیشن اور مستقبل کے لیے تیار نشریاتی خدمات کے ایک نئے دور کے آغاز کے لیے پرعزم ہے۔
وزارت مندرجہ بالا بل پر مختلف اسٹیک ہولڈرز ، بشمول ڈومین کے ماہرین، نشریاتی خدمات فراہم کرنے والے اور عوام سے آراء اور تبصرے طلب کرتی ہے ۔ تبصرے اس پریس ریلیز کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر اس ای میل jsb-moib[at]gov[dot]in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
**********
(ش ح۔اک ۔ع آ)
U-904
(Release ID: 1976238)
Visitor Counter : 172
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam