مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پہلا دن- ‘‘خواتین برائے پانی، خواتین کے لیے پانی’’ مہم میں ملک بھر سے لوگوں نےجوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا
مہم میں ملک بھر سے 4100 سے زائد خواتین حصہ لے رہی ہیں
Posted On:
08 NOV 2023 10:14AM by PIB Delhi
‘‘پانی کے لئے خواتین، خواتین کے لیے پانی’’ کا افتتاحی دن (یعنی 7 نومبر، 2023)کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔یہ پہل مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی جانب سے اس کی فلیگ شپ اسکیم - امرت کے تحت، قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ایم یو ایل ایم) اور اوڈیشہ اربن اکیڈمی کے سا تھ ساجھیداری میں منعقد کی گئی ۔ یہ مہم کل یعنی 7 نومبر 2023 کو شروع ہوئی اور یہ 9 نومبر 2023 تک جاری رہے گی۔
‘‘پانی کے لئے خواتین، خواتین کے لیے پانی’’ مہم کا مقصد خواتین کوپانی سے متعلق حکمرانی میں شامل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہیں ان کے متعلقہ شہروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس یعنی آلودہ پانی کواز سر نو قا بل استعمال بنانے کےپلانٹس (ڈبلیو ٹی پیز) کے دورے کراکر پانی کی صفائی کے عمل کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
مہم کے پہلے دن لوگوں نےجوش وخروش کےساتھ اس میں شرکت کی جبکہ تمام ریاستوں سے 4,100 سے زیادہ خواتین (پولنگ کی پابند ریاستوں کو چھوڑ کر) ‘‘جل دیوالی’’ کے دوران مہم کے مرکز میں شامل ہوئیں۔ یہ بااختیار خواتین ملک بھر میں 250 سے زیادہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈبلیو ٹی پیز) کا دورہ کرتی ہیں، اور گھروں تک پائپ کے ذریعہ پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی میں شامل پیچیدہ عمل کے بارے میں خود بیش قیمتی معلومات حاصل کرتی ہیں۔ ریاستی عہدیداروں نے ایس ایچ جی یعنی اپنی مدد آپ کرنے والی خواتین کا پھولوں سے خیرمقدم کیا اور انہیں فیلڈ وزٹ کٹس پیش کی گئیں جن میں پانی کی بوتلیں/ سیپرز/ گلاسز، ماحول دوست بیگ، بیج وغیرہ شامل ہیں۔
ان خواتین نے دن بھر، پانی کے بنیادی ڈھانچے کی دنیا کامشاہدہ کیااور پانی کے معیار کی جانچ کے پروٹوکول کے بارے میں ماہرانہ رہنمائی حاصل کر کے، اپنی برادریوں کے لیے پانی کی پاکیزگی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بناتی رہیں۔ معلومات کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کا مہم کا مقصد حاصل کیا گیا کیونکہ مہم میں شامل ہونے والی خواتین کو پانی کے بنیادی ڈھانچے کے تئیں ملکیت اور ذمہ داری کا گہرا احساس ہوا۔
اس دن کے توجہ مرکوز کئےجانے کے شعبوں میں خواتین کو امرت اسکیم اور اس کے وسیع اثرات سے واقف کرانا اور تعلیم دینا، آلودہ پانی کو ازسر نو قابل استعمال بنانےکے پلانٹس کےبارےمیں جامع معلومات فراہم کرنا، خواتین کے اپنی مدد آپ کرنےوالےگروپس (ایس ایچ جیز) کی طرف سے تیار کردہ تحائف اور مضامین کے ذریعے خواتین کی شمولیت کو فروغ دینا، اور گھروں میں پانی کے موثر ا ستعمال سے متعلق طریقہ کار اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔ شرکاء نے آبی وسائل کو دانشمندی اور محتاط طریقے سے محفوظ کرنے اور استعمال کرنے اور غوروفکر کے بعد اقدامات اور باشعوراور دیانتدارانہ فیصلہ سازی کے ذریعہ قیمتی وسائل کی حفاظت کرنےکا عزم بھی کیا۔
ایس ایچ جیز اور ریاستی عہدیداروں کی کوششوں کی بدولت مہم کا پہلا دن شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا، جس کے دوران امرت 2.0 پہل کے تحت پانی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبے میں مبنی بر شمولیت اور بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کی گئی۔ مہم کے دوسرے اورتیسرے دن 10,000 سے زیادہ خواتین کے اپنی مدد آپ کرنےوالےگروپوں- ایس ایچ جیز کی اضافی شرکت کے ساتھ 400 سے زیادہ ڈبلیو ٹی پیز کے دوروں کی توقع ہے، جو ‘‘جل دیوالی’’ منانے کے لیے ایک جگہ اکٹھے ہوں گے کیونکہ یہ مہم 9 نومبر 2023 تک جاری رہے گی۔
تصویر 1 اتراکھنڈ
تصویر 2 آسام
تصویر 3 جموں و کشمیر
تصویر 4 کرناٹک
تصویر 5کرناٹک
تصویر 6 جھارکھنڈ
تصویر 7 جھارکھنڈ
تصویر 8 اتراکھنڈ
تصویر 9 اتراکھنڈ
تصویر 10 اتر پردیش
تصویر 11 گجرات
تصویر 12 تمل ناڈو
تصویر 13 ناگالینڈ
تصویر 14 ہماچل پردیش
تصویر 15 میگھالیہ
************
ش ح۔ع م۔ف ر
(U: 797)
(Release ID: 1975546)
Visitor Counter : 119
Read this release in:
Marathi
,
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Kannada
,
Malayalam