امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزنے این سی ایف، نیفڈ،  کیندریہ بھنڈار اور ریاستی کوآپریٹیو کے ذریعہ 25 روپے فی کلو  گرام پیاز کی فروخت شروع کی


صارفین کے امور کے محکمہ نے ای –فروخت ، ای-نام نیلامی اور تھوک فروخت کے ذریعہ  5.06 ایل ایم ٹی  پیاز کی خریداری کی

Posted On: 04 NOV 2023 2:04PM by PIB Delhi

حکومت نے خریف کی فصل کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صارفین کو بچانے کے لیے 25 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر بفر سے پیاز کی جارحانہ خوردہ فروخت شروع کی ہے۔ یہ گھریلو صارفین کے لیے پیاز کی دستیابی اور کفایتی قیمت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے متعدد اقدامات کے علاوہ ایک اورقدم کے طور پر سامنے آیا ہے، جیسے کہ 29 اکتوبر 2023 سے 800 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن  کم از کم برآمدی قیمت(ایم ای پی) نافذ کرنا ، پہلے سے خریدے گئے  5.06 لاکھ کی اضافی  بفر خرید میں  2 لاکھ ٹن کا اضافہ اور اگست کے دوسرے ہفتہ سے خوردہ فروخت ،  ای-نام نیلامی اور تھوک منڈیوں کے ذریعہ پیاز کا بندو بست کرنا ۔

صارفین کے امور کے محکمے نے این سی سی ایف، نیفڈ ، کیندریہ بھنڈار اور دیگر ریاستی کنٹرول والے کوآپریٹیو کے ذریعے چلائے جانے والے خوردہ فروخت کرنے والی دکانوں اور موبائل وین کے ذریعہ پیاز کو 25 روپے فی کلو گرام کی سبسڈی والی قیمت پر بندوبست کرنا  شروع کر دیا ہے۔ 2 نومبر تک، نیفڈ نے 21 ریاستوں کے 55 شہروں میں اسٹیشنری آؤٹ لیٹس اور موبائل وین پر مشتمل 329 ریٹیل پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ اسی طرح این سی سی ایف نے 20 ریاستوں کے 54 شہروں میں 457 ریٹیل پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ کیندریہ بھنڈار نے بھی 3 نومبر 2023 سے دہلی-این سی آر میں اپنے خوردہ دکانوں کے ذریعہ پیاز کی خوردہ سپلائی شروع کر دی ہے اور اس ہفتے کے آخر سے سفل مدر ڈیری شروع ہو جائے گی۔ تلنگانہ اور دیگر جنوبی ریاستوں میں صارفین کو پیاز کی خوردہ فروخت حیدرآباد ایگریکلچر کوآپریٹیو ایسوسی ایشن(ایچ اے سی اے) کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

ربیع اور خریف کی فصلوں کے درمیان موسمی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ربیع پیاز کی خریداری کے ذریعہ پیاز کے بفر کو برقرار رکھتی ہے تاکہ بعد میں مقررہ نشان زد ریلیز ہو۔ اس سال، 23-2022 میں بفر کے سائز کو 2.5 ایل ایم ٹی  سے بڑھا کر 7 ایل ایم ٹی  کر دیا گیا ہے۔ اب تک 5.06 ایل ایم ٹی پیاز کی خریداری کی جا چکی ہے اور باقی 2 ایل ایم ٹی کی خریداری جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کا نتیجہ ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے کیونکہ بینچ مارک لاسلگاؤں مارکیٹ میں پیاز کی قیمتیں 28 اکتوبر 2023 کو 4800 روپئے فی کوئنٹل سے کم ہوکر 03 نومبر 2023 کو کو 3,650 روپئے فی کونئٹل ہو گئی ہیں، جو کہ 24فیصد کی کمی ہے۔ آنے والے ہفتے سے خوردہ قیمتوں میں اسی طرح کی کمی کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ جب مانسون کی بارشوں اور سفید مکھی کے انفیکشن کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑنے کی وجہ سے جون 2023 کے آخری ہفتے سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے این سی سی ایف اور نیفڈ کے ذریعہ کرناٹک، آندھرا پردیش اور دیگر  ریاستوں سے ٹماٹر کی خریداری کی۔ مہاراشٹر اور بڑے کھپت کے مراکز میں صارفین کو انتہائی رعایتی شرح پر فراہم کی جاتی ہے۔ خریدے گئے ٹماٹر خوردہ صارفین کو رعایتی قیمت پر فروخت کیے گئے۔ 90 روپے فی کلو سے شروع ہو کر یکے بعد دیگرے 40 روپے فی کلو تک کم ہو گئے۔ خوردہ مداخلت کے ذریعہ، ٹماٹر کی خوردہ قیمتوں کو چوٹی سے نیچے لایا گیا، اگست کے پہلے ہفتے کے دوران کل ہند اوسط خوردہ قیمت 140 روپے فی کلو گرام ستمبر 2023 کے پہلے ہفتے تک تقریباً 40 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

دالیں ہندوستانی گھرانوں کی اکثریت کے لیے غذائیت کا اہم ذریعہ ہیں۔ عام گھرانوں کے لیے دال کی دستیابی اور کفایتی شرح کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے ایک  کلو گرام کے پیک کے لیے 60 روپے فی کلو گرام  اور 30 کلوگرام  کے پیک کے لیے 55 روپے فی کلو گرام  کی رعایتی قیمت پر بھارت دال شروع کی ہے۔ بھارت دال تلنگانہ اور مہاراشٹر میں این سی سی ایف، نیفڈ،  کیندریہ بھنڈار، سفل اور ریاست کے زیر کنٹرول کوآپریٹیو کے ذریعہ فوج، سی اے پی ایف اور فلاحی اسکیموں کو سپلائی کے لیے دستیاب کرائی گئی ہے۔

اب تک 3.2 ایل ایم ٹی چنے کا اسٹاک کنورژن کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں سے 75,269 ایم ٹی کی میلنگ کی جا چکی ہے اور 59,183 ایم ٹی 282 شہروں میں 3010 ریٹیل پوائنٹ (اسٹیشنری آؤٹ لیٹس موبائل وینز) کے ذریعہ کی جا چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھارت دال کی سپلائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ پورے ملک میں صارفین کو 4 لاکھ ٹن بھارت دال دستیاب ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

676



(Release ID: 1974730) Visitor Counter : 91