وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم ہندوستانی ایتھلیٹس کےاس دستے سے بات چیت اور خطاب کریں گے جنہوں نے یکم نومبر کو ایشین پیرا گیمز 2022 میں شرکت کی تھی
Posted On:
31 OCT 2023 5:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم نومبر 2023 کو شام 4:30 بجے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ہندوستان کے ایتھلیٹس کے اس دستے کے ساتھ بات چیت اور خطاب کریں گے،جنہوں نے یکم نومبر کو ایشین پیرا گیمز 2022 میں شرکت کی تھی۔
یہ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایک کوشش ہے تاکہ ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان بھارتی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں اور حصولیابیوں پر انہیں مبارک باد دی جاسکے اور ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ہندوستان نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں مجموعی طور پر 111 تمغے جیتے تھے جن سونے کے 29 تمغے شامل تھے ۔ ایشین پیرا گیمز 2022 میں کل تمغوں کی تعداد میں پچھلی بہترین کارکردگی (2018 میں) کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس بار بھارتی ایتھلیٹس نے جو سونے کے 29 تمغے جیتے ہیں وہ 2018 میں جیتے گئے سونے کے تمغوں کے مقابلے تقریباً دوگنا ہیں۔
اس پروگرام میں کھلاڑی، ان کے کوچز، پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران، قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نمائندے اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے عہدیدار شرکت کریں گے۔
****
ش ح۔ ح ا۔ ج
UNO-510
(Release ID: 1973431)
Visitor Counter : 95
Read this release in:
Kannada
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam