امور داخلہ کی وزارت

صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھر، مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ نے نئی دہلی میں ’آئرن مین آف انڈیا‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر  گلہدائے عقیدت نذرکئے


وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قومی اتحاد کے دن کے  موقع پر دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں  ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا اور لوگوں سے قومی اتحاد کا حلف بھی لیا

آزادی کے بعد انگریزوں نے ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے چھوڑ دیا تھا، اس وقت 550 سے زیادہ سابق دیسی  ریاستوں کو متحد کرنے اور مادرہند کا موجودہ نقشہ بنانے کا بہت عظیم کام ’آئرن مین آف انڈیا‘یعنی بھارت کے مرد آہن سردار پٹیل نے انجام دیا تھا

یہ سردار پٹیل کے عزم مصمم، قوم کے تئیں فرض شناسی اور فولاد  کی طرح ٹھوس ارادوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان آزادی کے 75 سال بعد دنیا کے سامنے عزت کے ساتھ کھڑا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیوڑیہ میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بنا کر سردار پٹیل کا  واجب احترام کیا ہے

کشمیر سے لیکشدیپ تک پھیلے اس وسیع  وعریض ملک کو متحد کرنے میں سردار پٹیل  نے ناقابل فراموش تعاون  کیاتھا اور یہ ملک ان کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتا

اس قومی یوم اتحاد کی ایک تاریخی اہمیت ہے کیونکہ یہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے بعد شروع ہونے والا ’امرت کال‘ کا پہلا قومی اتحاد کا دن ہے

آئیے ہم سب مل کر اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے اعلیٰ   مقام دلوانے کا عزم کریں اور سردار پٹیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے لگن سے کام کریں

Posted On: 31 OCT 2023 12:16PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھر، مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ نے نئی دہلی میں ’آئرن مین آف انڈیا‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر  گلہدائے عقیدت نذر کئے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے قومی اتحادکے  دن کے موقع پر دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں  منعقدہ ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونئے کمار سکسینہ، وزرائے  مملکت برائے امور خارجہ محترمہ   میناکشی لیکھی اور  داخلی امورکے مرکزی وزیر مملکت جناب  نتیا نند رائے، جناب  اجے کمار مشرا اورجناب  نشیتھ پرمانک اوردیگرسرکردہ افراد  موجود تھے۔

 جناب امت شاہ نے وہاں موجود لوگوں کو قومی اتحاد کا حلف بھی دلایا۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے پہلے وزیر داخلہ اور ہندوستان کے ’مرد آہن‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 148 واں یوم پیدائش ہے اور پورا ملک 2014 سے ہر سال اس دن کو قومی اتحاد کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد انگریزوں نے ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے چھوڑ دیا تھا اور اس وقت ہندوستان کے ’مرد آہن‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 550 سے زیادہ  سابق دیسی ریاستوں کو چند دنوں کے اندراندر متحد کرکے، مادر ہند کا موجودہ نقشہ  تخلیق کرنے  کا بہت بڑا کام انجام دیا۔  جناب شاہ نے کہا کہ یہ سردار پٹیل کے عزم مصمم ، قوم کے تئیں فرض شناسی اورفولاد کی  طرح مضبوط ارادوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان آزادی کے 75 سال بعد بھی  دنیا کے سامنے عزت کے ساتھ کھڑا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے کشمیر سے لکشدیپ تک پھیلے ہوئے اس وسیع ملک کو متحد کرنے میں ناقابل فراموش تعاون کیا اور یہ ملک ان  کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیوڑیہ میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بنا کر سردار پٹیل  کا واجب احترام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک رن فار یونٹی اور قومی اتحاد کے دن کے حلف کے ذریعے خود کو قوم کے اتحاد اور سالمیت کے لیے وقف کر رہا ہے۔

 جناب امت شاہ نے کہاکہ آج  اس قومی یوم اتحاد کی ایک تاریخی اہمیت ہے کیونکہ یہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے بعد شروع ہونے والا ’امرت کال‘ کا پہلا قومی اتحاد کا دن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے لوگوں  پرزوردیا ہے کہ آزادی کے 75ویں اور 100ویں سال کے درمیان کے 25 سال ’سنکلپ سے سِدّھی‘ کے 25 سال ہیں۔ ہمیں ایک ایسا ہندوستان بنانے کا عہد کرنا ہوگا کہ ملک کی آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہم دنیا کے ہر میدان میں پہلے نمبر پر ہوں ۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کے 130 کروڑ عوام کو یہ عہد کرنا ہے اور ان قراردادوں کو پورا کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں قومی اتحاد کے دن کے حلف کے لیے بہت اہم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’آئیے ہم سب مل کر اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے اعلیٰ   مقام دلوانے کا عزم کریں اور سردار پٹیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے لگن سے کام کریں‘‘۔

**********

 

(ش ح۔ع م ۔ع آ)

U-493



(Release ID: 1973300) Visitor Counter : 110