وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے بھارت کے  مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 148 ویں یوم پیدائش پر لکھنؤ میں’ رن فار یونٹی‘ پروگرام کی صدارت کی


اتحاد کا قومی دن  بھارت کے اتحاد اور سالمیت کے لئےخود کووقف کرنے کے عہدکا ایک موقع ہے: جناب راجناتھ سنگھ

پی ایم مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے میرا یووا بھارت مہم میں شامل ہونے کی نوجوانوں سے اپیل کی

Posted On: 31 OCT 2023 12:18PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 31 اکتوبر 2023 کو بھارت کےمرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 148 ویں یوم پیدائش کے موقع پر لکھنؤ، اتر پردیش میں  بھارت ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے زیر اہتمام ’رن فار یونٹی‘ تقریب کی صدارت کی۔ 1.5 کلومیٹر کی دوڑ کو وزیر دفاع  نے سردار ولبھ بھائی پٹیل پرتیما، حضرت گنج سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور یہ دوڑ کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ اسکولی بچوں، این سی سی کے کیڈٹس، کھیل کود سے تعلق رکھنے والے افراد اور دوڑنے کے شوقین افراد نیزایچ اے ایل کے اہلکاروں سمیت ہزاروں لوگوں نے اس  دوڑ میں حصہ لیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پرگلہائے عقیدت نظر کئے اور اس موقع پر موجود لوگوں کو ’ اتحاد کا قومی   دن‘ کا عہد دلایا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی یکجہتی کے دن کو آزادی اور قوم کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والوں کو یاد کرنے کا موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا،’’ اتحاد کا قومی  دن ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم خود کو قوم کے اتحاد کے لئےخود کو وقف کرنے کا عہد کریں اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی تعمیر کے لیے کام کریں۔

وزیر دفاع  نے آزادی کے بعد قوم کی تعمیر میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے کردار پر روشنی ڈالی، بھارتی جمہوریہ کے ساتھ سابق دیسی ریاستوں کے انضمام کو یقینی بنانے اور انڈین سول سروسز کے اسٹیل فریم کی تعمیر جیسے دیگر تعاون کو یقینی بنانے میں ان کے وژن اور سفارتی مہارتوں کی  ستائش کی کی۔’’سردار ولبھ بھائی پٹیل کی کوششوں نے بھارت کے اتحاد اور سالمیت کو یقینی بنایاہے۔ان کے  رول کو اس وقت تک  کوئی خاص اہمیت نہیں دی گئی جب تک کہ ہماری حکومت 2014 میں اقتدار میں نہیں آئی اور حکومت نے ان کے یوم پیدائش کو اتحاد کے قومی  دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کیے جانے والے ’میرا یووا بھارت ابھیان‘ پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ پہل نوجوانوں کو آگے آنے اور ملک کی تعمیر کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام کے لیے آگے آئیں اور قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے کام کریں۔

وزیردفاع نے گجرات کے کیوڑیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے دنیا کے سب سے اونچےمجسمہ  اسٹیچو آف یونٹی  یعنی مجسمہ اتحاد کو نصب کرنےکے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے اتحاد کی علامت ہیں اور ان کی کوششیں نوجوانوں کے لیے قومی یکجہتی کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے تحریک  کا وسیلہ  ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اورجناب برجیش پاٹھک، کابینی وزراء اور اتر پردیش حکومت کے وزرائے مملکت،ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سی بی اننت کرشنن اورایچ اے ایل اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دیگر افسران نے بھی اس  تقریب میں شرکت کی۔

وزارت دفاع کے تحت مختلف محکموں بشمول دفاعی پیداوار کا محکمہ، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، سرحدی تنظیم (بی آر او)، انڈین کوسٹ گارڈاین سی سی، (آئی سی جی) ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ  تینوں  خدمات نے’ رن فار یونٹی‘کا اہتمام کیا اور اتحاد کے قومی  دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر ملک بھر میں 160 سے زیادہ مقامات پر ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ کے عہد کا انتظام کیا۔

***********

ش ح ۔   ش م  - م ش

U. No.494


(Release ID: 1973299) Visitor Counter : 139