صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسنگھ مانڈویہ نے جنوب مشرقی ایشیا سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی علاقائی کمیٹی کے 76ویں جلسے سے خطا ب کیا


ہم بھارت میں سب کے لیے صحت بیمے کے وِژن کے مطابق ایک مجموعی اور سب کی شمولیت والے نظریے پر عمل کررہے ہیں اور ہم کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں: ڈاکٹر مانڈویہ

Posted On: 30 OCT 2023 1:10PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج جنوب مشرقی ایشیا کے اُمور سے متعلق عالمی صحت تنظیم کی علاقائی کمیٹی کے 76ویں اجلاس سے خطا ب کیا۔ ان کے ساتھ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم  بھی تھے ۔ انہوں نے اس جلسے میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔ ڈاکٹر مانڈویہ کو جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کمیٹی کے 76ویں جلسے کا متفقہ طور پر چیئرپرسن بھی منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ ڈائرکٹر ، ڈبلیو ایچ او  ایس اے آر او ، جناب احمد نسیم وزیر صحت مالدیپ، ڈاکٹر ایلیا اینٹونیو ڈی اروجو دوس ریس امارل وزیر صحت تیمورلستے، ڈاکٹر سیتاارمبے پولا وزیر صحت سری لنکا، جناب موہن بہادر بسنیت وزیر صحت نیپال، جناب چوہوئی چول بھارت میں سفیر، ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا، جناب زاہد ملک وزیر صحت بنگلہ دیش، ڈاکٹر پونگسادھورن پوک پرمدی  ، ڈاکٹر سریفالیزا مونیرا ڈائریکٹر جنرل فار  ہیلتھ ، وزارت صحت انڈونیشیا  اور جناب پیمبا وانگ چک  ایکٹنگ سکریٹری وزارت صحت بھوٹان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے وِژن کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ صحت آخرکار دولت ہے اور اچھی صحت والا انسان ہر کام پورا کرسکتا ہے۔ انہوں نےزور دیکر کہا کہ ہم بھارت میں ایک مجموعی اور سب کی شمولیت والا طریقہ کا راپنا رہے ہیں۔ ہم صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو توسیع دے رہے ہیں ، روایتی طریقہ علاج کو فروغ دے رہے ہیں اور سب کے لیے صحت بیمے کے وِژن کے مطابق کم خرچ حفظان صحت خدمات فراہم کررہے ہیں جس کے لیے ہماراارادہ ہے کہ کوئی بھی شخص ان فائدوں سے محروم نہ رہ جائے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے آیوشمان بھارت صحت وتندرستی مراکز کی تعریف کی جنہوں نے ابتدائی حفظان صحت خدمات کو جامع طور پر فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24اکتوبر 2023 تک اے بی- ایچ ڈبلیو سی  میں 2110 ملین سے زیادہ لوگ آچکے تھے۔ ان مراکز پر افراد کو 1830 ملین مرتبہ مفت دوائیں  فراہم کی جاچکی ہیں اور 873 ملین بار تشخیص کی خدمات فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 26 ملین تندرستی اجلاس کا انعقاد کیا جاچکا ہے جن میں 306 ملین سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹرمانڈویہ نے کہا آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اور پی ایم-ابھیم سے ڈیجیٹل صحت فریم ورک اور فزیکل بنیادی ڈھانچے کو استحکام حاصل ہوا ہے  جس سے ملک میں حفظان صحت خدمات کی فراہمی میں زبردست انقلاب آیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے اُجاگر کیا کہ اے بی ایچ ڈبلیو سی کے ذریعے بنیادی صحت مراکز پر ہماری فوری توجہ ہے ۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے جلسے سے خطاب بھی کیا ۔ یہ جلسہ پودے لگائے جانے کے دوران منعقد کیا گیا  جس کا انعقاد نئی دہلی میں آئی پی اسٹیٹ میں ڈبلیو ایچ او کی، ایس ای اے آر او عمارت میں کیا گیا۔

مرکزی صحت سکریٹری جناب سودھانش پنت  نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا خطہ جاتی  فورم کا قیام ایک انتہائی اہم قدم ہے ۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے اس جلسے سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای اے آر او کا 76واں جلسہ، عالمی اور خطہ جاتی اعتبار سے  ایک اہم وقت منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں دنیاکی  ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی رہتی ہے  اور یہاں بیماریوں سے بڑے پیمانے پر نمٹا جاناضروری ہے۔

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب مانسوی کمار، سینئر سرکاری افسران  اور عالمی صحت تنظیم کے نمائندگان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اس ۔ع ن

(U: 448)


(Release ID: 1973105) Visitor Counter : 114