وزارات ثقافت

وزیر اعظم نریندر مودی آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب ”میری ماٹی میرا دیش“ میں بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے


اکتیس اکتوبر کو ہونے والے پروگرام کے لیے 36 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے 20 ہزار سے زیادہ نمائندے 8000 سے زیادہ امرت کلش کے ساتھ قومی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں

Posted On: 27 OCT 2023 5:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 اکتوبر 2023 کو وجے چوک/ کرتویہ پتھ پر میری ماٹی میرا دیش مہم کے اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ یہ تقریب میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام کو نشان زد کرے گی جس میں 766 اضلاع کے 7000 بلاکس سے امرت کلش یاتری شریک ہوں گے۔ یہ آزادی کا امرت مہوتسو کی دو سالہ طویل مہم کا اختتام بھی ہو گا جو کہ 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے شروع ہوا تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز کے بعد سے پورے ملک میں پرجوش عوامی شرکت کے ساتھ دو لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں۔

اس پروگرام میں ایک خود مختار ادارے میرا یووا بھارت (MY Bharat) کے آغاز کا بھی مشاہدہ کیا جائے گا جو نوجوانوں کی قیادت میں ترقی پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے اور نوجوانوں کو ترقی کا ”فعال محرک“ بنانے میں مدد کرے گا۔ اس خود مختار ادارے کا مقصد نوجوانوں کو کمیونٹی کی تبدیلی کے عامل اور قوم کے معمار بننے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ حکومت اور شہریوں کے درمیان یووا سیتو کے طور پر کام کر سکیں۔

میری ماٹی میرا دیش کے اختتامی پروگرام کے لیے 36 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں سے 20 ہزار سے زیادہ امرت کلش یاتری 29 اکتوبر کو مختلف ذرائع نقل و حمل جیسے خصوصی طور پر چلائی جانے والی ٹرینوں، بسوں اور مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے 30 اور 31 اکتوبر کو کرتویہ پتھ/ وجے چوک میں دو روزہ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے قومی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ یہ امرت کلش یاتری دو کیمپوں - گڑگاؤں میں دھانچیری کیمپ، اور دہلی میں رادھا سوامی ست سنگ بیاس کیمپ میں قیام کریں گے۔

A group of people holding a green flagDescription automatically generated 

A group of people standing next to a busDescription automatically generated A group of people holding a flagDescription automatically generated

30 اکتوبر کو، تمام ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے ان کے متعلقہ بلاکس اور شہری بلدیاتی ادارے اپنے کلش سے مٹی کو ایک بڑے امرت کلش میں ڈالیں گے جو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ امرت کلش میں مٹی ڈالنے کی تقریب کے دوران ہر ریاست کے مشہور فن کی نمائش کی جائے گی۔ پروگرام صبح 10:30 بجے سے شروع ہوگا اور دیر شام تک جاری رہے گا۔

31 اکتوبر کو، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک ایک عوامی پروگرام ہوگا جو سب کے لیے کھلا رہے گا جس میں متحرک ثقافتی کارکردگیاں ہوں گی۔ شام 4 بجے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی امرت کلش یاتریوں اور قوم سے خطاب کریں گے اور ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ہندوستان کی آزادی اور خوشحالی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

میری ماٹی میرا دیش مہم

دو سالہ طویل آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی مہم کے طور پر، ”میری ماٹی میرا دیش - ماٹی کو نمن ویروں کا وندن“ ہندوستان کی مٹی اور بہادری کا ایک متحد جشن ہے۔ اس نے ملک کے 766 اضلاع کے 7000 سے زیادہ بلاکس کے ساتھ زبردست عوامی حصے داری کا مشاہدہ کیا ہے۔ حتمی ایونٹ کے لیے 29 اکتوبر کو 8500 سے زیادہ کلش دہلی پہنچیں گے۔

A group of people standing around a table with flagsDescription automatically generated

A group of people walking on a streetDescription automatically generated

اپنے پہلے مرحلے میں، یہ مہم ایک بڑی کامیابی بن گئی، جس میں 36 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 2.33 لاکھ سے زیادہ شلافلکم بنائے گئے، تقریباً 4 کروڑ پنچ پران عہد کی سیلفی اپ لوڈ کی گئیں، اور ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ ویروں کا وندن پروگرام ہوئے۔ اس کے علاوہ، 2.36 کروڑ سے زیادہ دیسی پودے لگائے گئے، اور 2.63 لاکھ امرت واٹیکا وسودھا وندن تھیم کے تحت بنائے گئے ہیں۔

میری ماٹی میرا دیش کے دوسرے مرحلے میں امرت کلش یاترا کو ملک کے ہر گھر تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ مٹی اور چاول کے اناج کو ہندوستان بھر میں دیہی علاقوں کے 6 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں اور شہری علاقوں کے وارڈوں سے اکٹھا کیا گیا۔ ہر گاؤں سے جمع کی گئی مٹی کو بلاک کی سطح پر ملایا گیا اور پھر ریاستی دارالحکومت میں لایا گیا، اور پھر ہزاروں امرت کلش یاتریوں کے ساتھ قومی دارالحکومت روانہ کیا گیا۔

 

A person pouring food into a potDescription automatically generated

A group of people standing togetherDescription automatically generated

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

27-10-2023

U: 364



(Release ID: 1972139) Visitor Counter : 86