تعاون کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ پیر، 23 اکتوبر کو نئی دہلی میں نیشنل کوآپریٹو فار ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل) کے زیر اہتمام ’’کوآپریٹو ایکسپورٹ پر قومی سمپوزیم‘‘ سے خطاب کریں گے


جناب امت شاہ این سی ای ایل کے لوگو، ویب سائٹ اور بروشر کو بھی لانچ کریں گے اور این سی ای ایل کے اراکین میں ممبرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے

سمپوزیم میں برآمدی منڈیوں سے رابطہ کے لیے کوآپریٹیو کو چینلائز کرنے، ہندوستانی زرعی برآمدات کی صلاحیت اور کوآپریٹیو کے مواقع سمیت وسیع مسائل پر بات چیت کی جائے گی

 کوآپریٹیو کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی سطح کے کوآپریٹیو کا قیام ایسے ہی اقدامات میں سے ایک ہے جو مودی حکومت کے "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں  ایک اہم قدم ہے

Posted On: 22 OCT 2023 1:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ پیر، 23 اکتوبر کو نئی دہلی میں نیشنل کوآپریٹو فار ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل) کے زیر اہتمام ’’کوآپریٹو ایکسپورٹ پر قومی سمپوزیم‘‘ سے خطاب کریں گے۔ جناب امت شاہ این سی ای ایل کا لوگو، ویب سائٹ اور بروشر بھی لانچ کریں گے اور این سی ای ایل  کے اراکین میں ممبرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔ اس  سمپوزیم میں برآمدی منڈیوں سے رابطہ کے لیے کوآپریٹیو کو چینلائز کرنے، ہندوستانی زرعی برآمدات کی صلاحیت اور کوآپریٹیو کے مواقع سمیت وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

این سی ای ایل  اس وقت وجود میں آیا جب جناب امت شاہ نے کوآپریٹو سیکٹر کے ذریعہ برآمدات کے لئے ایک  اہم تنظیم کے طور پر کام کرنے کے لئے ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور باہمی  تعاون کے مرکزی وزیر کی رہنمائی میں، وزارت باہمی تعاون نے ملک میں تعاون پر مبنی تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے گزشتہ 27 مہینوں میں 54 اقدامات کیے ہیں۔ کوآپریٹیو کے ذریعہ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی سطح کے کوآپریٹو کا قیام ایسے ہی اقدامات میں سے ایک ہے، جو مودی حکومت کے "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

نیشنل کوآپریٹو فار ایکسپورٹ لمیٹڈ کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 2002 کے تحت 25 جنوری 2023 کو رجسٹرڈ کوآپریٹو سیکٹر کی برآمدات کے لیے ایک نئی قائم کردہ ایک مرکزی تنظیم ہے۔ کوآپریٹیو کی ایک بڑی تعداد اس کے دائرے میں ہے جس کا ہدف تقریباً 2,160 کروڑ روپے کی موجودہ سطح سے 2025 تک اپنی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے۔

پرائمری سے لے کر اعلیٰ سطح تک کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیاں، جو برآمدات میں دلچسپی رکھتی ہیں، این سی ای ایل  کے رکن بننے کے اہل ہیں جن کے پاس 2,000 کروڑ روپے کا مجاز حصص سرمایہ ہے۔ اس کا مقصد ملک کے جغرافیائی شکلوں سے باہر وسیع تر بازاروں تک رسائی حاصل کرکے ہندوستانی کوآپریٹو سیکٹر میں دستیاب اضافی اشیاء کو برآمد کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ایک روزہ سمپوزیم کا آغاز باہمی  تعاون  کی وزارت کے حکام کی جانب سے کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر پریزنٹیشن کے ساتھ ہوگا۔ اس سمپوزیم کے دوسرے نصف حصے میں متعدد موضوعات پر تکنیکی نشستیں ہوں گی ،جن میں برآمدی منڈیوں سے روابط کے لیے کوآپریٹیو کو چینلائز کرنا ،ہندوستانی زرعی برآمدات اور کوآپریٹیو کے مواقع، ہندوستان کو دنیا کا ڈیری مرکز بنانا، اور کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کا سب سے بڑا اناج ذخیرہ کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

کوآپریٹو ایکسپورٹ پر قومی سمپوزیم میں 1000 سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے جن میں این سی ای ایل  کے کوآپریٹو ممبران، نیشنل کوآپریٹو فیڈریشن سمیت مختلف کوآپریٹو سیکٹرز کے نمائندے، مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندے اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں کوآپریٹو ممبران اورشراکت داران بھی آن لائن موڈ کے ذریعہ شامل ہوں گے۔

چار سرکردہ کوآپریٹیو- گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن(جی سی ایم ایم ایف-امول)، ہندوستانی کسانوں کی کھاد کوآپریٹو  (آئی ایف ایف سی او)، کرشک بھارتی کوآپریٹو(کے آر آئی بی ایچ سی او)اور نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا  (این اے ایف ای ڈی)اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)نے مشترکہ طور پراین سی ای ایل کو فروغ دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

100



(Release ID: 1969911) Visitor Counter : 112