وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے چھترپتی سمبھا جی نگر میں ہوئے حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا


پی ایم این آر ایف سے معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 15 OCT 2023 9:31AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھا جی ضلع میں ہوئے حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کے جلد از جلد روبہ صحت ہونے کے لیے بھی دعا کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے اور مجروحین کو 50000 روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں ہوئے حادثے میں جانی اتلاف پر ازحد غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات و احساسات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھویا ہے۔ میں مجروحین کے جلد ازجلد  روبہ صحت ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آف ایف سے 2 لاکھ اور مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10820



(Release ID: 1967849) Visitor Counter : 86