امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ آج اپنے لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب گاندھی نگر  کے آنگن واڑی مراکز کےبچوں کو گیمنگ زون لے کر گئے


ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے میری کوشش ہے کہ میرے لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب کے آنگن واڑی مراکز کے بچوں کو ہر ممکن سہولتیں اور خوشیاں حاصل ہوں جو امیر کنبوں کے بچوں کو میسر ہیں

اس کے لیے، ان کی اچھی تعلیم، غذائیت سے مالامال خوراک ، ان کے درمیان کھلونوں کی تقسیم اور انہیں گیمنگ زون میں لے جاکر ان کی تفریح کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں

بچوں کی یہ خوشی اور جوش دیکھ کر میں ازحد مسرور ہوں

Posted On: 14 OCT 2023 5:18PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ آج اپنے لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب گاندھی نگر  کے آنگن واڑی مراکز کےبچوں کو گیمنگ زون لے کر گئے۔ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ’’آج میں اپنے لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب کے آنگن واڑی مراکز کے بچوں کو گیمنگ زون لے کر گیا۔ بچے اپنے پسندیدہ کھیلوں سے محظوظ ہوئے۔‘‘

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا، ’’ ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے میری کوشش ہے کہ میرے لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب کے آنگن واڑی مراکز کے بچوں کو ہر ممکن سہولتیں اور خوشیاں حاصل ہوں، جو امیر کنبوں کے بچوں کو میسر ہیں۔ اس کے لیے، ان کی اچھی تعلیم، غذائیت سے مالامال خوراک ، ان کے درمیان کھلونوں کی تقسیم اور گیمنگ زون میں لے جاکر ان کی تفریح کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بچوں کی یہ خوشی اور جوش دیکھ کر میں ازحد مسرور ہوں۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10815


(Release ID: 1967736) Visitor Counter : 115