وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 13 اکتوبر کو 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرز  سربراہ کانفرنس ( پی 20 )  کا افتتاح کریں گے    

Posted On: 12 OCT 2023 11:23AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اکتوبر  ، 2023 ء کو نئی دلّی کے یشوبھومی میں صبح  تقریباً 11 بجے 9ویں جی 20   پارلیمانی اسپیکرز  سربراہ کانفرنس ( پی 20 )  کا افتتاح کریں گے۔ اس سربراہ اجلاس کی میزبانی  بھارت کی پارلیمنٹ  ، بھارت کی  جی 20   صدارت کے وسیع فریم ورک کے تحت کر رہی ہے۔

بھارت کی  جی 20 صدارت کے  موضوع کے مطابق، 9ویں  پی 20    سربراہ کانفرنس کا  موضوع  ’’ ایک  کرۂ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل کے لیے پارلیمنٹ ‘‘  ہے۔ اس تقریب میں جی 20 ممبران اور مدعو ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز شرکت کریں گے۔ نئی دلّی میں  9 – 10  ستمبر  ، 2023 ء کو جی 20   قائدین سربراہ  کانفرنس میں افریقی یونین کے  جی 20    کا  رکن بننے کے بعد ، پین افریقی پارلیمنٹ  پہلی بار ، پی 20   کانفرنس میں حصہ لے گی۔

اس  پی 20   سربراہ کانفرنس  کے دوران موضوعاتی  اجلاس  میں درج ذیل چار موضوعات پر توجہ مرکوز  کی جائے گی  - عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی؛ خواتین کی قیادت میں ترقی؛ ایس ڈی جیز  کو تیز کرنا؛ اور پائیدار توانائی کی منتقلی۔

12 اکتوبر  ، 2023 ء کو لائف ( ماحولیات کے لیے طرز زندگی ) پر ایک پری سمٹ پارلیمانی فورم بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں سرسبز اور پائیدار مستقبل کے لیے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

-----------------------

(ش ح۔  ف ا    ۔ ع ا)

U NO: 10709


(Release ID: 1966934) Visitor Counter : 121