بھارتی چناؤ کمیشن
چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات، 2023
Posted On:
09 OCT 2023 3:23PM by PIB Delhi
کمیشن نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے موسمی حالات، تعلیمی کیلنڈر، بورڈ کے امتحانات، بڑے تہواروں، امن و امان کی موجودہ صورتحال جیسے تمام متعلقہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول تیار کیا ہے۔ ریاست میں، مرکزی مسلح پولیس فورسز کی دستیابی، نقل و حرکت، نقل و حمل اور فورسز کی بروقت تعیناتی کے لیے درکار وقت اور دیگر متعلقہ زمینی حقائق کا گہرائی سے جائزہ لیا۔
کمیشن نے تمام متعلقہ پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کی ریاستوں کے معزز گورنروں کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی متعلقہ دفعات کے تحت عام انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
براہ کرم تفصیلات کے لیے 1 پر یہاں کلک کریں
براہ کرم تفصیلات کے لیے 2 پر یہاں کلک کریں
**********
(ش ح۔ س ت ۔ ت ح)
U.No. 10553
(Release ID: 1965955)
Visitor Counter : 127