تعاون کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور امور داخلہ اور امداد باہمی مرکزی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، حکومت ہند نے ملک کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں


امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے تمام تر 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 8 علاقوں، اور 13 ریاستوں میں 1851 زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز) کے رجسٹراردفاتر کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے

ملک میں تمام تر پی ای سی ایس کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کرنے کی اسکیم سے ہم آہنگ، 13 ریاستوں کی زراعت اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز) کی 1851 اکائیوں کو ایک قومی متحدہ سافٹ ویئر کے توسط سے کمپویٹرائز کیا جائے گا

مرکزی رجسٹرار کی طرح ہی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کوآپریٹیو اداروں کے رجسٹرار دفاتر کو بھی کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا

اس اسکیم کے لیے مرکزی پروجیکٹ مانٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) قائم کی جائے گی، جو منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے کام کرے گی، اس اسکیم کی مجموعی تخمینہ لاگت 225.09 کروڑ وپئے کے بقدر ہوگی

اس اسکیم کے نفاذ سے عوام کو ریاستوں کے کوآپریٹیو محکموں اور اے آر ڈی بیز کے دفاتر کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات تک جلد رسائی حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، اس کے علاوہ یہ اسکیم ان دفاتر کے کام کاج میں شفافیت اور یکسانیت بھی لے کر آئے گی ، جس سے ان دفاتر کی اثر انگیزی میں اضافہ ہوگا اور وقت کی بچت ہوگی

Posted On: 08 OCT 2023 3:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، حکومت ہند نے ملک کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں، امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے تمام تر 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 8 علاقوں، اور 13 ریاستوں میں 1851 زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز) کے رجسٹراردفاتر  کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ  کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

ملک میں تمام اہم زرعی قرض سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کرنے کی اسکیم سے ہم آہنگ، ایک قومی متحدہ سافٹ ویئر کے توسط سے 13 ریاستوں کے زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز) کی 1851 اکائیوں  کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کرنے اور مرکزی رجسٹرار کی طرح  تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کوآپریٹیو رجسٹرار دفاتر کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے منظوری دی جا چکی ہے۔

اس اسکیم کے لیے ایک مرکزی پروجیکٹ مانٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) قائم کی جائے گی، جو اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے کام کرے گی۔ اس اسکیم کے لیے مجموعی تخمینہ لاگت 225.09 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگی۔

اس اسکیم کے نفاذ  سے نہ صرف عوام کو ریاستوں کے کوآپریٹیو محکموں اور اے آر ڈی بیز کے دفاتر کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات تک جلد رسائی حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، بلکہ یہ اسکیم اِن دفاتر کے کام کاج میں شفافیت اور یکسانیت بھی لے کر آئے گی، جس سے ان دفاتر کی اثر انگیزی میں اضافہ ہوگا اور وقت کی بچت ہوگی۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10530



(Release ID: 1965786) Visitor Counter : 110