کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت کا مقصد، خصوصی مہم 3.0 کے تحت،  صفائی ستھرائی کی 341سرگرمیوں کو نافذ کرنا ہے

Posted On: 06 OCT 2023 10:17AM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت، اپنے سی پی ایس ایز  اور اپنے  فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مل کر، سرکاری دفاتر میں صفائی کو فروغ دینے اور کام کی جگہ کے تجربات کو بہتر  کرنے کے لیے،  خصوصی مہم 3.0 کا مشاہدہ کر رہی ہے۔کانکنی کی وزارت کے  سکریٹری نے 30 ستمبر کو تمام فیلڈ دفاتر کے ساتھ ایک وی سی  میٹنگ  میں خصوصی مہم 3.0 کے لیے تمام دفاتر کی تیاری کا جائزہ لیا۔ مختلف زمروں کے تحت اہداف مقرر کیے گئے اور صفائی کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی گئی۔ مہم کے دوران، ریکارڈ کرنے کے انتظامیہ  اور دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانا اولین فوکس ہوگا۔ کانکنی کی وزارت اور دیگر اکائیوں نے خصوصی مہم 3.0 کے دائرہ کار میں 341 صفائی مہم / سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے۔

وزارت اور اس کے ماتحت تنظیمیں، مہم کے آٹھ زمروں سے  تجاوز  کرتے ہوئے  بہترین طریقوں کے طور پر ،مختلف سرگرمیاں شروع کر رہی ہیں۔ ماحولیات کی بحالی  کے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت کی جانب سے مہم کے تحت، نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، کانکنی کی وزارت شاستری بھون کے مرکزی دروازے اور راہداریوں سمیت ،دفتر کے احاطے کی تجدید کاری کا کام کر رہی ہے۔ توانائی کی بچت کے اقدام کے طور پر، کانکنی کی  وزارت کے تمام دفاتر سے پرانے ہاٹ کیسز ہٹائے جا رہے ہیں۔ مختلف مہم کے پوسٹرز دکھانے کے لیے اسٹینڈز اور فلیکسز کو ڈیجیٹل اسکرین سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، ملک بھر میں 15 جیو ہیریٹیج سائٹس پر مختلف سرگرمیاں انجام دینے جا رہا ہے۔ ان جیو ہیریٹیج سائٹس کی شناخت اتر پردیش، کرناٹک، کیرالہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، بہار، جھارکھنڈ، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ اور تریپورہ میں کی گئی ہے۔ جی ایس آئی  ملک کے مختلف حصوں سے مختلف ارضیاتی فیلڈ تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے پتھروں  کے پرانے نمونوں کو استعمال کرتے ہوئے، اپنے سی ایچ کیو کیمپس میں چٹان کی مجسمہ سازی تیار کرے گا۔

مختلف دفاتر میں بہت سی نئی اور اختراعی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو)، بھونیشور کے نالکو نگر ٹاؤن شپ میں ایک ورمی کمپوسٹ پلانٹ کی  تجدید نو  کر رہا ہے اور طبیعاتی  پلانٹ گارڈن بنا رہا ہے۔ نالکو اپنے دامن جوڑی اور انگول یونٹس میں اسی قسم کے دواؤں کے پودوں کے باغات بھی تیار کر رہا ہے۔

ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایس سی ایل ) بھی بہت سی اختراعی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہا ہے۔ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے سے لے کر آبی ذخائر کی صفائی تک نیز برڈ فیڈر لگانے تک کچھ پائیدار سرگرمیاں ہیں جو ایچ سی ایل  خصوصی مہم 3.0 کے تحت کر رہی ہے۔

منرل ایکسپلوریشن کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم  ای سی ایل ) نیلے اور سبز رنگ کی بالٹیاں رکھ کر 'ذرائع  سے ٹھوس فضلہ کی علیحدگی' کو فروغ دے رہا ہے۔ کمپنی، نامیاتی کھادوں کو فروغ دینے کے لیے کمپوزٹ پٹس بھی بنا رہی ہے۔

انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم ) خصوصی مہم 3.0 کا بھی مشاہدہ کر رہا ہے جس میں بہت سے شجرکاری پروگراموں کے ساتھ، کمپوسٹ گڑھے بنانے اور یہاں تک کہ جڑی بوٹیوں کے پودوں کے باغ کی تیاری  بھی شامل ہے۔

دیگر یونٹس جیسے این آئی آر ایم  اورجے این اے آر ڈی ڈی سی بھی اس مہم کے دوران، کئی پائیدار صفائی مہم چلا رہے ہیں۔

********

 

  ش ح۔اع۔رم

U-10437      



(Release ID: 1964921) Visitor Counter : 73