امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت، سکم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے


مرکز نے،  ریاستی قدرتی آفات سے نمٹنے والے  فنڈ (ایس ڈی آر ایف) میں  سے سکم کو اپنا حصہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے

ریاست میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ،بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی ) تشکیل دی گئی ہے

Posted On: 06 OCT 2023 10:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت، سکم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ مرکزی حکومت نے سکم سرکار  کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے سکم کو سنٹرل شیئر آف اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کی دونوں قسطیں جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی پیشگی رقم 44.80 کروڑ روپے  ہے جو کہ  سال 2023-24 کے لیے ہے۔ یہ  ریاست  میں متاثرہ افراد کو امدادی اقدامات فراہم کرانے میں مدد کرنے کے لئے  ہے۔ مزید برآں، گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او  ایف )/کلاؤڈ برسٹ/فلیش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے، وزارت داخلہ نے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی ) تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم  متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔ ریاست  میں جلد ہی آئی ایم سی ٹی کے جائزے کی بنیاد پر، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ   (ایس ڈ ی آر ایف ) سے سکم کو مزید اضافی مرکزی امداد منظور کی جائے گی۔

4 اکتوبر کے اوائل  کے گھنٹوں میں، جی ایل او  ایف / کلاؤڈ برسٹ / فلیش فلڈ کے واقعات کی وجہ سے، دریائے تیستا میں بہاؤ میں اچانک اضافہ ہوگیا، جس سے کئی پل، این ایچ - 10 کے کچھ حصے، چنگتھانگ ڈیم بہہ گئے اور سکم میں دریائی وادی کے بالائی علاقوں میں چھوٹے شہر اور کئی بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

سکم کی صورتحال پر مرکزی حکومت، اعلیٰ ترین سطح پر7 x 24کی بنیاد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی حکومت، صورت حال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے ،  ریاستی حکومت کی کوششوں کو پورا کرنے کے لیے،  بروقت رسد کے وسائل کو متحرک کرتے ہوئے، حکومت سکم کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ فراہم کردہ لاجسٹک سپورٹ میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی مناسب ٹیموں اورہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اور فوج کے اہلکاروں  کی  ضروری تلاشی اور بچاؤ کے آلات کے ساتھ تعیناتی شامل ہے۔  مزید برآں، بجلی، ٹیلی مواصلات اور سڑکوں، شاہراہوں اور نقل وحمل  کی وزارتوں کی تکنیکی ٹیمیں،   ریاست میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے اور مواصلاتی نیٹ ورک کی بروقت بحالی میں مدد کر رہی ہیں۔

********

  ش ح۔اع۔رم

U-10436      



(Release ID: 1964915) Visitor Counter : 82