الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

لسانی سطح پر مالیاتی بااختیاربنانے کے لئے سازگارماحول بنانے کے لئے بھاشینی (ڈی آئی بی ڈی )اورآربی آئی ایچ نے ایک جامع نظریہ کے لئے اشتراک کیا

Posted On: 04 OCT 2023 3:24PM by PIB Delhi

ہندوستان  جیسے  گوناگوں اورمتنوع ملک میں، ریزرو بینک انوویشن ہب (آربی آئی ایچ) اور ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) بھاشینی کے درمیان باہمی  تعاون کا مقصد مالیاتی خدمات کے منظر نامے میں موجودلسانی  رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ اپنی مشترکہ کوششوں کے ذریعے دونوں ایسے اختراعی حل تلاش کرنے اور تیار کرنے کے لیے تیار ہیں جو لسانی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں۔

مالیاتی خدمات کے شعبے میں لسانی شمولیت کی اہم ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ڈی آئی بی ڈی  اور آربی آئی ایچ  نے پہلے ہی عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی تقریب  کے دوران ایک اہم مفاہمت  نامے پردستخط کئے ہیں ۔ یہ اسٹریٹجک شراکت داری مقامی زبانوں میں مواصلات کو فعال کرکے مالیاتی خدمات میں انقلاب لانے کے لیے پوری طرح  تیار ہے۔ اس کا  بنیادی مقصد ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی رسائی کو صارفین تک ان کی مادری زبانوں میں بڑھانا ہے، اس طرح بالآخر سب کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے بینکنگ کے تجربات تک رسائی حاصل ہوگی ۔

ممبئی میں  عالمی مالیاتی تقریب  کے دوران ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی ڈویژن کے سی ای او امیتابھ ناگ نے اس کوشش میں آواز کی صلاحیت کو ایک ذریعہ کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ  ’’آواز کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بھاشینی مالی شمولیت، اقتصادی بااختیار بنانے، اور مالی خواندگی کو بڑھا سکتی ہے۔ بھاشینی، زبان کے ترجمہ اور آواز کی پروسیسنگ میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ، ان مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم ہندوستان کے مالیاتی خدمات کے شعبے میں لسانی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ہمارا مقصد مالیاتی خدمات کو ہر کسی کے لیے زیادہ قابل رسائی اور صارف دوست بنانا ہے، چاہے وہ کوئی بھی زبان بولیں۔

آر بی آئی ایچ کے سی ای او   راجیش بنسل نے ڈیجیٹل دور میں اعتماد، رفتار اور سہولت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ’’اس تیزی سے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں، تین ستون جدت  طرازی کی  رہنمائی کرتے ہیں -یہ تین ستون ہیں :اعتماد، رفتار اور سہولت۔ ڈیجیٹل حل رفتار اور سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن صارف کا اعتماد حاصل کرنا ہوتا ہے۔ صارفین کی مادری زبان میں مالیاتی خدمات پیش کرنے سے ڈیجیٹل مالیاتی حل میں ان کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اپنی مشترکہ صلاحیتوں کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ہم لسانی  رکاوٹوں کو ختم کر سکتے ہیں جو مالیاتی خدمات کے میدان میں موجود ہیں۔ ایک ساتھ مل کر ہم ایک جامع اقتصادی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے کام کریں گے جہاں زبان اب کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔‘‘

یہ  باہمی تعاون ایک بدلتے ہوئے مالیاتی ٹیکنالوجی  سیکٹر کے پس منظر میں  وجودپذیر ہوتا ہے، جو اسمارٹ فون کی بڑھتی ہوئی رسائی اور ڈیٹا کے استعمال کی لاگت میں کمی سے کارفرما ہے۔ ایک اہم ابتدائی  اقدام کے طور پر بھاشینی متعدد زبانوں میں فریکشن لیس کریڈٹ کے لیے پبلک ٹیک پلیٹ فارم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد مالیاتی اداروں کے ذریعے کریڈٹ ڈیلیوری کو ہموار کرنا اور بڑھانا ہے، جو کہ زیادہ مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگرچہ اس پیش رفت نے ملک کی مالی شمولیت کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے، لیکن مخصوص شعبے اور آبادی کے طبقات رسمی مالیاتی شعبے کے کنارے پر  کھڑے ہیں۔ یہ باہمی تعاون انہیں قائم مالیاتی  ایکوسسٹم میں  ضم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈی بی آئی ڈی  کے بارے میں

ڈیجیٹل انڈیا  بھاشینی ڈویژن،  الیکٹرانکس  اورانفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ، حکومت ہند کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن  سیکشن -8کے  تحت  ایک کمپنی  ہے۔ بھاشینی کا نظریہ ’’زبان کی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے مقصد کے لیے شراکت داروں، شراکت دار اداروں اور شہریوں کے متنوع ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے کے لیے قدرتی زبان کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرنا ہے۔ اس طرح ایک آتم  نربھر بھارت میں ڈیجیٹل شمولیت اور ڈیجیٹل  طورپربااختیاربنانے کو یقینی بنانا ہے۔ مزید مطالعہ کرنے  کے لیے www.bhashini.gov.in پر جائیں یا ceo-dibd@digitalindia.gov.in پر میل کریں۔

آربی آئی ایچ کے بارے میں

ریزرو بینک انوویشن ہب (آربی آئی ایچ) ، ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی ) کی ایک مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ ہے۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ایک ارب ہندوستانیوں کے لیے بغیرکسی رکاوٹ کے  فنانس کو فعال کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ آربی آئی ایچ ماحولی  نظام میں ایک قابل  قدراور سہولت کار کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ  مالیاتی، تکنیکی اور تعلیمی اداروں کے اراکین کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ مالیاتی شعبے میں جدت  طرازی کو فروغ دیا جاسکے  اور اس میں تیزی لائی جا سکے۔ ایک مضبوط ایکوسسٹم  کے ساتھ جو خیالات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتا ہے اور پروٹوٹائپس کی تحقیق اور ترقی کی حمایت کرتا ہے۔آربی آئی ایچ  کا مقصد نہ صرف ہندوستانی مالیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے بلکہ ہندوستان کو عالمی مالیاتی اختراع میں سب سے آگے رکھنا ہے۔ مزید  جانکاری  کے لیے www.rbihub.in پر جائیں یا Communications@rbihub.in پر ہمیں لکھیں۔

**********

 

(ش ح۔   م ع۔ع آ)

U-10350



(Release ID: 1964147) Visitor Counter : 105