وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ناری شکتی کو سلام کیا


ان کا کہنا ہے کہ ناری شکتی وندن ادھی نیئم کے ذریعہ فراہم کردہ توانائی امرت کال کے عزائم کو مزید تقویت فراہم کرے گی

Posted On: 24 SEP 2023 11:37AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے خواتین کی قوت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ وہ بابا وشوناتھ کے شہر کاشی میں جہاں کہیں بھی گئے، وہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ناری شکتی وندن ادھی نیئم نے جو توانائی انہیں فراہم کی  ہے، وہ امرت کال کے عزائم کو مزید تقویت بہم پہنچائے گی۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ناری شکتی کو سلام!

بابا وشوناتھ کی نگری میں آج جہاں بھی گیا ہوں، وہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا جس طرح کا جوش و خروش نظر آیا، وہ حیران کر گیا۔ ناری شکتی وندن ادھی نیئم نے ہمارے ان پریوارجنو کے اندر جو توانائی پیدا کی ہے، وہ امرت کال کے عزائم کو مزید قوت فراہم کرنے والی ہے۔‘‘

 

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9873



(Release ID: 1960065) Visitor Counter : 60