وزیراعظم کا دفتر
راجیہ سبھا میں ناری شکتی وندن ادھینیم پر وزیراعظم کے ریمارکس کا متن
Posted On:
21 SEP 2023 10:14PM by PIB Delhi
عزت مآب چیئرمین صاحب،
دو دن سے انتہائی اہم اس بل پر تفصیل سے بحث ہورہی ہے۔دونوں ایوانوں کے تقریباً 132 معزز ممبروں نے مل کر اس پر ایک مثبت بحث کی ہے اور مستقبل میں بھی اس بحث کے ایک ایک لفظ آنے والے ہمارے سفر میں ہم سب کے لیے کام آنے والا ہےاس لیے ہر بات کی اپنی ایک اہمیت ہے،قیمت ہے۔ تمام معززممبران پارلیمنٹ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں ہی کہا ہے کہ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے لیے میں ان سب کا دل سے استقبال کرتا ہوں، دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ جو اسپرٹ پیدا ہوئی ہے، یہ اسپرٹ ملک کے تمام شہریوں میں ایک نئی خوداعتمادی پیدا کرے گی اور ہم تمام معزز ممبران پارلیمنٹ نے اور تمام سیاسی پارٹیوں نے ایک بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ناری شکتی کو ایک مخصوص وقار، صرف بل کی منظوری سے حاصل ہورہا ہے، ایسا نہیں ہے۔اس بل کے تئیں ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کی مثبت سوچ کا ہونا، اس سے ہمارے ملک کی ناری شکتی کو ایک نئی توانائی ملنے والی ہے۔یہ خود اعتمادی ایک نئے یقین کےساتھ قومی تعمیر میں تعاون دینے میں قیادت کے ساتھ آگے آئے گی، یہ اپنےآپ میں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت بننے والی ہے۔
عزت مآب چیئرمین صاحب،
میں اس ایوان کا زیادہ وقت نہیں لیتا ہوں۔ آپ نے جس جذبے کااظہار کیا ہے، اس کے لیے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں اور جب ووٹنگ ہوگی تو میری آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ ایوان بالا ہے، بحث بھی بہترین کرنے کی کوشش ہوئی ہےایسے میں اتفاق رائے سے ووٹنگ کرکے ہم ملک کو ایک نیا اعتماد اور یقین دیں۔اسی توقع کےساتھ میں ایک بار پھر سب کا دل سے بہت بہت شکریہ اداکرتا ہوں۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔ ج ا
U-9805
(Release ID: 1959556)
Visitor Counter : 128
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam