وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بارڈ روڈ آرگنائزیشن( بی آر او) کی طرف سے تعمیر کیے گئے  بنیادی ڈھانچے کے 90منصوبوں کی ستائش کی جو آج قوم کے لیے وقف کیے گئے ہیں

Posted On: 12 SEP 2023 9:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن(بی آر او) کے ذریعے تعمیر کیے گئے  بنیادی ڈھانچے کے 90منصوبوں کی تعریف کی ہے، جن کی مالیت 2,900 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور یہ 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان پروجیکٹوں کو آج  وزیر دفاع   جناب راج ناتھ سنگھ نے قوم کو وقف کیا۔

وزیراعظم نے X پر پوسٹ کیا۔

’’یہ اہم منصوبے ہیں جو سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کریں گے!‘‘

*************

ش ح۔ ح ا۔ رض

U. No.9432


(Release ID: 1956811) Visitor Counter : 108