کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے صنعتی ترقی اسکیم،  2017 کے تحت ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لئے اضافی فنڈ کے تقاضے کو منظوری دی


اضافی مالی اخراجات کے طور پر 1164 کروڑ روپے منظور کئے گئے

Posted On: 06 SEP 2023 3:48PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے  صنعتی ترقی اسکیم (آئی ڈی ایس)،  2017 کے تحت ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کےلئے 1164.53 کروڑ روپے  کو منظوری دے دی ہے۔

حکومت ہند نے  ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے سال 2018 میں نوٹیفکیشن نمبر 2(2)/2018 -ایس پی ایس مورخہ 23 اپریل 2018  کے ذریعے صنعتی ترقی اسکیم، 2017 کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کل مالی خرچ 131.90 کروڑ روپے تھا۔ مختص کی گئی یہ رقم مالی سال 22-2021 کے دوران ختم ہو گئی۔  اس کے بعد،  سال 2029-2028 تک متعینہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈ کا تقاضا 1164.53 کروڑ روپے ہے۔ اس اضافی مالی خرچ کے لیے کابینہ نے  صنعتی ترقی اسکیم، 2017 کے تحت اپنی منظوری فراہم کر دی ہے۔

  1. کابینہ نے  آج کی اپنی میٹنگ میں 29-2028 تک کے لیے اسکیم کی باقی ماندہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈ کے تقاضے کی خاطر ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے صنعتی ترقی اسکیم 2017 کی مرکزی شعبے کی اسکیم کے لیے وزارت کامرس و صنعت کے محکمہ برائے صنعت و اندرونی تجارت کے فروغ کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت اضافی فنڈ  کی منظوری کے مطابق، اسکیم کے تحت درج ذیل ترغیبوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
  1. رقوم تک رسائی کے لئے سینٹرل کیپیٹل انویسٹمنٹ انسینٹیو (سی سی آئی آئی اے سی):

ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں  کہیں بھی واقع نئی اور موجودہ صنعتی اکائیوں کو مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر میں توسیع کے لئے  رقوم تک رسائی کے لئے سینٹرل کیپیٹل انویسٹمنٹ انسینٹیو (سی سی آئی آئی اے سی)   پلانٹ اور مشینری میں سرمایہ کاری کا 30 فیصد  فراہم کیا جائے گا، جس کی اوپری حد 5 کروڑ روپے ہے۔

  1. سینٹرل کمپریہینسیو انشورنس انسینٹیو (سی سی آئی آئی):

ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی نئی اور موجودہ صنعتی اکائیاں  ریاست میں کہیں بھی  توسیع کے لئے  کاروباری پیداوار / کام کاج شروع ہونے کی تاریخ سے اگلے پانچ سال تک کے لئے عمارت اور پلانٹ اور مشینری  کے بیمہ پر  بیمہ کے پریمیم کا  100 فیصد نکالنے کی اہل ہوں گی۔

  1. اخراجات:

ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لئے  آئی ڈی ایس، 2017 کا مالی خرچ  صرف 131.90 کروڑ روپے تھا، جسے 22-2021 کے دوران جاری کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد،  سال 2029-2028 تک متعینہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈ کا تقاضا 1164.53 کروڑ روپے ہے۔ اس اضافی مالی خرچ کے لیے کابینہ نے  صنعتی ترقی اسکیم، 2017 کے تحت اپنی منظوری فراہم کر دی ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ اس سے  774 رجسٹرڈ اکائیوں میں تقریباً 48607 لوگوں کے لئے  براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ق ت۔ن ا۔

U-9242


(Release ID: 1955146) Visitor Counter : 155