وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کایوم اسا تذہ کے موقع پر اسا تذہ کوسلام
انھوں نے ڈاکٹرسروے پلی ّ رادھاکرشنن کے یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت بھی پیش کیا
Posted On:
05 SEP 2023 9:12AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ان کی سچی لگن اورہمارے مستقبل کی تعمیرمیں ان کی شخصیت کے ذریعہ مرتب ہونے والے عظیم اثرات اورخوابوں کو جلابخشنے کے لئے انھیں سلام پیش کیا۔
جناب مودی نے ڈاکٹرسروے پلی ّ رادھاکرشنن کے یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیراعظم نے کل اساتذہ کے ساتھ ہوئی بات چیت کی کچھ جھلکیاں بھی پیش کیں ۔
انھوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا:
’’اساتذہ ہمارے مستقبل کی تعمیر اورخوابوں کو جلاء بخشنے میں ایک کلیدی کرداراداکرتے ہیں۔# یوم اساتذہ کے موقع پر ، ہم ان کی سچی لگن اور ان کی شخصیت کے ذریعہ مرتب ہونے والے عظیم اثرات کے لئے انھیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹرسروے پلی ّ رادھاکرشنن کے یوم پیدائش پرانھیں خراج عقیدت ۔
کل اساتذہ کے ساتھ ہوئی بات چیت کی کچھ جھلکیاں یہاں پیش ہیں ۔۔۔۔۔‘‘
**********
(ش ح۔ع م۔ ع آ)
U-9185
(Release ID: 1954784)
Visitor Counter : 142
Read this release in:
Manipuri
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam