الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیجیٹل انڈیا تجربہ زون، نئی دہلی میں18ویں جی20 سربراہ اجلاس میں توجہ کا اہم مرکزہوگا


ایک تاریخی اقدام میں، ہندوستان کی صدارت میں، جی 20  نے مستقبل کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ (ڈی پی آئی ) کو مؤثر طریقے سے تشکیل دینے کے بارے میں اہم اتفاق رائے حاصل کیا

مندوبین رہن سہن کی آسانی کے لیے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ کے خوشگوار استعمال کا تجربہ کریں گے

ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے یعنی آدھار، یکساں ادائیگی انٹرفیس، ڈیجی لاکر، دکشا، بھاشنی، او این ڈی سی، ای-سنجیونی وغیرہ کا پورے معاشرے پر اثر ظاہر ہوگا

ڈیجیٹل انڈیا کا سفر ڈیجیٹل تبدیلی کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گا

Posted On: 04 SEP 2023 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18 ویں جی 20 سربراہان مملکت اور حکومتی سربراہوں کے اجلاس کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے جو تمام جی 20 عملوں اور میٹنگوں کے اختتام کے طور پر کام کرے گا جو وزراء، سینئر حکام اور سول سوسائٹیز کے درمیان سال بھر منعقد ہوتے رہے ہیں۔ نئی دہلی سربراہ اجلاس کے اختتام پر جی20 سربراہوں  کا اعلامیہ اپنایا جائے گا، جس میں متعلقہ وزارتی اور ورکنگ گروپ  کی میٹنگوں کے دوران زیر بحث ترجیحات کے تئیں لیڈروں کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔جی20 سربراہ کانفرنس نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 9 اور 10 ستمبر 2023 کے دوران منعقد ہوگی۔

جی 20 ڈیجیٹل معیشت سے متعلق  ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلیو جی) کی میٹنگیں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے لکھنؤ، حیدرآباد، پونے اور بنگلور میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئیں۔ یہ بنگلورو میں جی 20 ڈیجیٹل معیشت کے وزراءء کی میٹنگ کے ساتھ  اختتام پذیر ہوئی۔ ان میٹنگوں کے اہم نتائج اور قابل عمل اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:

  • جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کی طرف سے پیش کردہ قابل عمل اقدامات پر جی 20 کا مکمل اتفاق رائے ہوا،  جس میں ضروری پہلو جیسے کہ ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ ،ایل ایم آئی سیز میں ڈی پی آئیز کو مالی اعانت کے لیے مستقبل  میں ایک اتحاد، عالمی دی پی آئی  ذخیرہ، کاروبار کو تعاون کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی اصول، ڈیجیٹل ہنرمندیوں کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں میں موازنہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روڈ میپ۔ ہنر، ڈیجیٹل اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پروگراموں کو ڈیزائن کرنے اور متعارف کرانے کے لیے ٹول کٹ، اور ڈیجیٹل طور پر ہنر مند ٹیلنٹ کو فروغ دینے والا ایک ورچوئل سینٹر وغیرہ  امور شامل ہیں۔
  • یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت میں جی 20کی بھارت کی صدارت کی طرف سے‘ڈی پی آئی کے ذریعے ایس ڈی جیز کو تیز کرنا’ اور ‘ دی ڈی پی آئی پلے بک’ نامی دو علمی پروڈکٹس کا اجراء اور ان کا مقصد ممالک کو ان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مدد کرنا ہے۔
  • بھارت اسٹیک کو مشترک کرنے کے لیے 6 ممالک کے ساتھ مفاہمت کے اقرار ناموں پر دستخط کیے گئے۔ بھارت اسٹیک  آبادی کے بڑے پیمانے پر نافذ کیا گیا کامیاب ڈیجیٹل حل کا ایک پورٹ فولیو ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا تجربہ زون کو نئی دہلی میں 18ویں جی 20 سربراہ کانفرنس میں ایک اہم توجہ کے مرکز کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصدجی 20 کے مندوبین کو ڈیجیٹل عوامی  بنیادی ڈھانچہ اور بھارت میں قابل ذکر آبادی کے پیمانے پر نافذ ڈیجیٹل تبدیلی کی کامیابی پر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا تجربہ زون اور انٹرنیشنل میڈیا سینٹر

ملک  میں ڈی پی آئیز کونافذ کرنے کے تجربے اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک کو آسان بنانے کے لیے، عالمی شراکت داروں کو ایسے پروجیکٹس سے آگاہ کرنے کے لیے جو قابل توسیع اور قابل نقل ہیں، اور سیاحوں کو ٹیکنالوجی کی طاقت کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرنے کے لیے،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  پرگتی میدان کے ہال 4 اور ہال 14 میں دو جدید ترین ڈیجیٹل انڈیا تجربہ زون قائم کررہا ہے۔

ایکسپو کے پیچھےکارفرما مقصد عالمی معیار کے اقدامات کو ظاہر کرنا ہے جودرج زیل  سہولت فراہم کرتے ہیں:

رہن سہن میں آسانی

کاروبار کرنے میں آسانی

گورنینس کی آسانی

ڈیجیٹل انڈیا تجربہ  زون جدید ترین ٹیکنالوجی کا خزینہ ہے، جو ڈیجیٹل انڈیا کے اہم اقدامات میں علم اور بصیرت سے معمور ہے۔ آدھار، ڈیجی لاکر، یو پی آئی، ای-سنجیونی، دکشا، بھاشنی اور او این ڈی سی جیسے ڈی پی آئیز کو نافذ کرنے میں  بہترین طریقوں کو ظاہر کرنے کے لیے سات اہم اقدامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ نمائش ایک عمیق تجربہ فراہم کرے گی، جو سیاحوں کو ہندوستان میں ڈی پی آئی  کے ذخیروں کو تلاش کرنے اور عالمی برادری کی بہتری کے لیے بصیرت حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔

آدھار کے ذریعہ چہرے کی تصدیق کرنے والے سافٹ ویئرکے براہ راست مظاہرے کے ذریعے حاضرین کو تجربہ حاصل کرنے اور جدیدترین  ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ یوپی آئی  نمائش سیاحوں کوو دنیا بھر میں  یو پی آئی کی مختلف ایپلی کیشنز کو تلاش کرنے اور دریافت کرنے کے قابل بنائے گی۔ علاوہ ازیں ،یہاں آنے والے سیاح سامان خریدنے کے لیے کیو آر کوڈز کو اسکین کر سکتے ہیں اور معمولی  ادائیگی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین شروع کر سکتے ہیں۔

مہمانان ہندوستان کےڈیجی لاکر کی عملی افادیت کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں، جو کہ کام  کوآسان بنانے اور تعلیم، مالیات اور بینکنگ، سفر، نقل و حمل، ریل اسٹیٹ، قانونی امور اور عدلیہ جیسے شعبوں میں کارکردگی کو بڑھانے میں اس کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

ای-سنجیوانی نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز –امراض قلب، دماغی صحت، امراض چشم اور جنرل میڈیسن کے لیے آن لائن مشاورت فراہم کرنے اور آنے والوں کو ای نسخہ کے ساتھ  بروقت صحت کا تجزیہ اور مشورہ دینے کے لیے موجود ہوں گے۔

دکشا نمائش ایک عمیق اور بدیہی تجربہ پیش کرے گی، جس سے سیاح دکشا  پر دستیاب تعلیمی وسائل کی دولت کو تلاش کر سکیں گے۔ بھاشنی نمائش میں، سیاح تمام ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی6 زبانوں میں بروقت  تقاریر کے ترجمے کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ مزیدبات چیت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 'جوگل بندی' ٹیلی گرام بوٹ سیاحوں کو سوالات پوچھنے اور اپنی پسند کی کسی بھی زبان میں بات چیت کرنے کی اجازت دے گا۔

ڈیجیٹل انڈیا کے شاندار سفر کا ایک عظیم الشان ڈسپلے سیاحوں کو 2014 سے ڈیجیٹل انڈیا کے اہم کامیابیوں سے گزارے گا، جو ڈیجیٹل اسپیس میں مصنوعی ورچوئل ریلٹی کے ذریعے کی گئی پیشرفت کو تازہ  کرے گا-سیاح ڈی پی آئی کے بنیادی اصولوں اور ارتقاء،ڈیجیٹل ٹری نمائش میں ڈیجیٹل انڈیا کے اقدامات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

یوزرس یہ دیکھنے کے لیے بھی بات چیت کر سکتے ہیں کہ اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس(او این ڈی سی) کس طرح  فروخت کرنے والے، صارفین اور نیٹ ورک فراہم کرنے والوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرتا ہے، جب کہ ایک کیوسک جی آئی ٹی اے ایپلی کیشن ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گی جہاں سیاح قابل احترام مقدس کتاب شریمد بھگود گیتا کے مطابق زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات تلاش کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیاتجربہ زون بات چیت پرمبنی ڈسپلے، ورچوئل ریلٹی اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔یہاں نصب ہرچیز کو سامعین کے ساتھ بامعنی مصروفیت اور عمر کے لحاظ سے مناسب مواد کو یقینی بنا کرپوری طرح ہم آہنگ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

******

 

ش ح ۔ م ع۔ ج ا

U. No.9165



(Release ID: 1954634) Visitor Counter : 202