وزیراعظم کا دفتر
پارلیمانی ثقافتی پروگرام مہارت کے اظہار اور ثقافتی تیوہار میں شرکت کے لیے ایک اچھی پہل قدمی ہے: وزیر اعظم
Posted On:
02 SEP 2023 8:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہےکہ پارلیمانی ثقافتی پروگرام ایک اچھی پہل قدمی ہے ، جہاں مختلف پارلیمانی حلقوں کے افراد کو اپنی مہارت دکھانے اور ثقافتی تیوہار میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جناب مودی نے سبھی سے اس میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’پارلیمانی ثقافتی پروگرام ایک اچھی پہل قدمی ہے، جہاں مختلف انتخابی حلقوں کے افراد کو اپنی مہارت دکھانے اور ثقافتی تیوہار میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آج کل بھارت کے اراکین پارلیمنٹ اس کے انعقاد میں زور و شور سے مصروف عمل ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت میں نے بھی اپنی کاشی میں ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے۔ میری آپ سبھی سے اپیل ہے کہ اس میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9136
(Release ID: 1954436)
Visitor Counter : 120
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam