وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اولین شمسی مشن آدتیہ ایل۔1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 02 SEP 2023 2:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے اولین شمسی مشن، آدتیہ ۔ ایل1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’چندریان 3 کی کامیابی کے بعد، بھارت اپنا خلائی سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارت کے اولین شمسی مشن، آدتیہ ۔ایل 1 کے کامیاب آغاز کے لیے @isro  کے ہمارے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد۔ مکمل بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کے مقصد سے کائنات کی بہتر تفہیم پیدا کرنے کے لیے ہماری انتھک سائنسی کوششیں جاری رہیں گی۔‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9120


(Release ID: 1954327) Visitor Counter : 106