وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات نے میڈیا اداروں کو سٹے بازی کے براہ راست اور بالواسطہ اشتہارات کی اجازت دینے کے خلاف مشورہ دیا


کالا دھن ممکنہ طور پر جوئے/بیٹنگ کے اشتہارات، مشاہدے میں آنے والے کھیلوں سے جڑے واقعات  اور تقریبات  میں ملوث ہے۔ حکومت ایکشن لینے پر مجبور ہو سکتی ہے

Posted On: 25 AUG 2023 1:20PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول میڈیا اداروں، آن لائن اشتہاری ثالثوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی شکل میں سٹے بازی/جوئے پر اشتہارات/پروموشنل مواد دکھانے سے فوری طور پر گریز کریں۔  وزارت  نے مزید کہا ہے کہ اس ایڈوائزری پر عمل کرنے میں ناکامی مختلف قوانین کے تحت حکومت ہند سے مناسب کارروائی کی دعوت دے سکتی ہے۔

وزارت نے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے خلاف مرکزی حکومت کی حالیہ کارروائی کا حوالہ دیا ہے جنہوں نے جوا کھیلنے والے ایپس کے صارفین سے خاطر خواہ رقم اکٹھی کی تھی اور بعد میں یہ رقم ہندوستان  سے باہر بھیج دی تھی۔ اس بات کا اعادہ کرنے کے لیے کہ جوا/بیٹنگ پلیٹ فارمز کے اشتہارات ،  صارفین، خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کے لیے اہم مالی اور سماجی و اقتصادی خطرے کا باعث بنتے  ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میکانزم کا منی لانڈرنگ نیٹ ورکس سے تعلق ہے، جس سے ملک کی مالی سلامتی کو خطرہ ہے۔

وزارت نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ان غیر قانونی کاموں کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کی ادائیگی کے لیے کالے دھن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، وزارت نے نوٹ کیا ہے کہ کچھ میڈیا ادارے، بشمول اشتہاری  بیچولیے  اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم، کرکٹ ٹورنامنٹس سمیت بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے دوران سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارمز کے براہ راست اور بالواسطہ اشتہارات کی اجازت دے رہے ہیں۔ مزیدبرآں ، وزارت نے مشاہدہ کیا ہے کہ کھیلوں کے ایک بڑے ایونٹ، خاص طور پر کرکٹ کے دوران اس طرح کے سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کا رجحان پایا جاتا ہے، اور ایسا ہی ایک اہم بین الاقوامی ایونٹ اب سے چند دنوں میں شروع ہو رہا ہے۔

وزارت نے میڈیا پلیٹ فارمز کو سٹے بازی/جوئے کے پلیٹ فارم کی تشہیر کے خلاف انتباہ کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ آن لائن اشتہاری بیچولیوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے اشتہارات کا ہندوستانی سامعین کو نشانہ نہ بنائیں۔ وزارت کی طرف سے 13.06.2022، 03.10.2022 اور 06.04.2023 کو جاری کردہ ایڈوائزری اس مقصد کے لیے جاری کی گئی تھیں۔ ان ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سٹے بازی اور جوا کھیلنا ایک غیر قانونی سرگرمی ہے اور اس لیے کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست یا بالواسطہ اس طرح کی سرگرمیوں کے اشتہارات/فروغ مختلف قوانین ، بشمول کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019، پریس کونسل ایکٹ 1978 کے تحت وغیرہ کے خلاف ہیں۔

مزید برآں، انفارمیشن ٹکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کا حال ہی میں ترمیم شدہ قاعدہ 3 (1) (b) اس بات کا التزام  کرتا ہے کہ ثالث اپنی طرف سے معقول کوششیں کریں گے، اور اس کے کمپیوٹر وسائل کے استعمال کنندگان کو ایسا کرنے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔ کسی بھی معلومات کی میزبانی، ڈسپلے، اپ لوڈ، ترمیم، شائع، ترسیل، ذخیرہ، اپ ڈیٹ یا اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو کہ ‘‘ایک آن لائن گیم کی نوعیت میں ہے جس کی توثیق جائز آن لائن گیم کے طور پر نہیں کی گئی ہے؛ (x) اشتہار یا سروگیٹ اشتہار یا کسی ایسے آن لائن گیم کی تشہیر کی نوعیت میں ہے جو آن لائن گیم کی اجازت نہیں ہے، یا کسی آن لائن گیمنگ بیچولیوں سے متعلق ہے جو ایسی آن لائن گیم پیش کر رہی ہے’’۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.8815



(Release ID: 1952032) Visitor Counter : 104