امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر میں وزارت داخلہ کی آل انڈیا ٹری پلانٹیشن مہم کے تحت 4 کروڑواں درخت لگایا


پانچ  کروڑ درخت لگانے کی ’آل انڈیا ٹری پلانٹیشن مہم‘ ماحولیاتی تحفظ کے مہاکمبھ کی طرح ہے

یہ مہم بہادری کے ساتھ زمین کے تحفظ اور آب و ہوا میں تبدیلی کے تئیں مركزی مسلح پولس فورس کی حساسیت کی ایک نئی داستان مرتب كرے گی

ماحولیاتی تحفظ صرف درخت لگانے سے ہی ممکن ہے آج کا ایک درخت آنے والی کئی نسلوں کو آکسیجن فراہم کرے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیاتی تحفظ کی ہماری ثقافت کو فروغ دیا ہے اور آب و ہوا میں  تبدیلی اور ماحول دوست اقدام کے ذریعے ہندوستان کو عالمی رہنما بنایا ہے

بھارت نے ون سن، ون ورلڈ، ون گرڈ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے انٹرنیشنل سولر الائنس تشکیل دیا،  اب بہت سے ممالک اس اتحاد میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنا كردار ادا كر رہے ہیں،  یہ مودی حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے مسائل پر کئی مہمات کے ذریعے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کی قدیم ثقافت کے احیاء کے رُخ پر کام کیا ہے

دنیا لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف) مشن کی پیروی کر رہی ہے اور ایسے ہی اقدامات کی وجہ سے اقوام متحدہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو’چیمپیئنز آف ارتھ‘ ایوارڈ سے نوازا ہے

نیٹ زیرو کاربن ایمیشن، انٹرنیشنل سولر الائنس، 20 فیصدایتھنول بلینڈنگ، بائیو گیس کو بائیو فیول میں تبدیل کرنے کے لیے 12 جدید ریفائنریز کا قیام اور گرین ہائیڈروجن مشن جیسے اقدامات کو دنیا بے تابی سے دیکھ رہی ہے اور ان کی تقلید کی جا رہی ہے

ملک کی داخلی سلامتی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بارڈر سکیورٹی کو یقینی بنانے اور سرحدوں پر واقع اولین دیہات تک عوامی سہولیات کو یقینی بنانے کے علاوہ، مركزی مسلح پولس فورس اب درخت لگانے کی مہم کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کے لئے بے مثال کام کر رہی ہے

وزیر داخلہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چونکہ قوم کی سلامتی اور بہادری مركزی مسلح پولس فورس کی اخلاقیات ہیں، وہ درخت لگانے کو بھی اپنی اخلاقیات کے طور پر قبول کریں گی

Posted On: 18 AUG 2023 4:53PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر میں وزارت داخلہ کی آل انڈیا ٹری پلانٹیشن مہم کے تحت 4 کروڑواں درخت لگایا۔

جناب امت شاہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 8 مختلف کیمپوں میں 15 نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا بھی افتتاح کیا، جن کی لاگت 165 کروڑ روپے ہے۔ ان میں 57 کروڑ روپے كی لاگت سے 102 ریپڈ ٹاسک فورس میں 220 خاندانوں کی رہائش کی تعمیر، گروپ سینٹر، رائے پور میں 17 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 بستروں کے اسپتال کی تعمیر، انتظامی عمارت، 16 كروڑ روپے كی لاگت سے ریکروٹ ٹریننگ سنٹر جودھ پور میں کوارٹر گارڈ اور پریڈ گراؤنڈ ، گروپ سینٹر رائے پور میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے 240 آدمیوں کی بیرک کی تعمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں اسپتال، جم، میس، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، کینٹین وغیرہ کی تعمیر شامل ہے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، این ایس جی، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی معززین موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تمام مرکزی مسلح پولیس فورسیز (سی اے پی ایف) کے لیے ایک اہم دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال قبل یہ عزم کیا گیا تھا کہ دسمبر 2023 تک ہم 5 کروڑ درخت لگائیں گے اور جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو ہم انہیں دنیا کے لیے وقف کر دیں گے۔ جناب شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ دسمبر 2023 تک 5 کروڑ درخت لگانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ  کہ اس بظاہر ناممکن کام کو حقیقت میں بدلنے کے لیے، ہمارے مرکزی مسلح پولیس فورس کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا۔ درختوں کو اپنا دوست سمجھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وقت وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج 4 كروڑواں پودا لگانے کے ساتھ جو پیپل کا ہے زمین کو سرسبز بنانے میں تمام مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ مہم بہادری کے ساتھ زمین کے تحفظ اور آب و ہوا میں تبدیلی کے تئیں مرکزی مسلح پولیس فورسیز کی حساسیت کی ایک نئی داستان مرتب كرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سال 1 کروڑ 50 لاکھ پودے لگانے کا ہدف جاری ہے اور آج تک کل 4 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں اور 5 کروڑ پودے لگانے کا ہدف بہت جلد حاصل کر لیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ لیفٹیننٹ کرنل اے بی تارا پور کا یوم پیدائش ہے۔ جنہوں نے نہ صرف ملک کی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دیں بلکہ بہادری سے آگے بڑھ کر سب کے حوصلے بلند کر کے ایک بہترین مثال قائم کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لیفٹیننٹ کرنل اے بی تارا پور کی یاد کو انڈمان نکوبار کے ایک جزیرے کا نام دے کر ان کے نام پر زندہ کر دیا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں ہمیشہ زندہ رہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 5 کروڑ درخت لگانے کی 'آل انڈیا ٹری پلانٹیشن مہم' ماحولیاتی تحفظ کے مہاکمب کی طرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام سی اے پی ایف کے اہلکار اپنی ہمت، قربانی، لگن اور محنت سے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔ ملک کی داخلی سلامتی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بارڈر سیکیورٹی اور سرحدوں پر واقع اولین دیہات تک عوامی سہولیات کو یقینی بنانے کے علاوہ،سی اے پی ایف اب درخت لگانے کی مہم کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بے مثال کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے قدرتی آفات ہوں یا كوویڈ-19 جیسی عالمی وبا، ہمارے مرکزی مسلح پولیس فورسیز نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے ہچكچاءے بغیر ہر بحران میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے غیر متزلزل عزم ظاہر کیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وائبرنٹ ولیج پروگرام کے ذریعے، ہمارے سی اے پی ایف اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک کی سرحدوں پر واقع ہمارے پہلے گاؤں تک عوامی خدمات اور سہولیات دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک اور جہت کا اضافہ ہو گیا ہے جس میں ہمارے مرکزی مسلح پولیس فورسیز نے 4 کروڑ درخت لگا کر اور ان کی پرورش کر کے ماحولیاتی تحفظ میں مسلسل کوششیں کی ہیں اور اس سال دسمبر تک 5 کروڑ درخت لگانے کا ہدف حاصل کر لیا جاءے گا۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ یہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے سیکورٹی سے متعلقہ ایجنسی کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سی اے پی ایف نے مل کر 4 کروڑ درخت لگائے ہیں اور وزارت داخلہ کے حکام نے مختلف سطحوں پر اس پروگرام کی نگرانی کی ہے۔ تمام مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے تمام ڈی جیز نے اس پروگرام سے وابستگی ظاہر کی ہے اور اسے پلاٹون اور سیکٹر کی سطح پر پورے دل سے قبول کیا گیا ہے۔ کئی جگہوں پر پودوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی حصار كھڑے كءے گءے ہیں  اور جال لگائے گئے اور ان کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے خندقیں کھودی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام کوششوں کی وجہ سے اب 4 کروڑ درخت زمین کو سرسبز بنا رہے ہیں۔

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف درخت لگانے سے ہی ممکن ہے۔ آج كا لگایا ہوا درخت آنے والی کئی نسلوں کو آکسیجن فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی سے اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے نتیجے میں مستقبل میں شمسی شعاعیں براہ راست زمین پر اثر انداز ہوں گی جس کی وجہ سے زمین انسانی زندگی کے لیے محفوظ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منظر نامے کو روکنے کا واحد طریقہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ درخت لگاتے وقت دو عوامل پر غور کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے جو درخت لگائے جا رہے ہیں ان کی عمر لمبی ہونی چاہیے، دوءم  انہیں زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کرنے کے قابل ہونا چاہیے جیسے پیپل، برگد، نیم، جامن اور دیگر۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخت 60 سے 100 فیصد تک آکسیجن خارج کرتے ہیں اور برسوں تک زمین کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف شعبوں میں ہندوستان کو ترقی دینے اور اسے آتم نربھر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ اس طرح دنیا میں ملک کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ورثے اور ثقافت نے ہمیشہ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا ہے اور اپنے جذبات اور اعمال کے ذریعے ہم نے ہمیشہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے آبو ہوا میں  تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو سب سے آگے كیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اسی وجہ سے "واسودھائیو کٹمبکم" - ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل، کو جی-20  مشن كے بیان کے طور پر اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے فرانس کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل سولر الائنس شروع کیا، ایک ایسا پروجیکٹ جس کا مقصد ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ بنانا ہے۔ اب بہت سے ممالک اس اتحاد میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنا كردار ادا كر رہے ہیں۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لائف اسٹائل اسٹائل فار انوائرمنٹ (لاءف) مشن اقدام کے ذریعے وزیر اعظم مودی نے زمین کو بچانے کے ایک ذریعہ کے طور پر ہمارے روایتی طرز زندگی کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اب ان اقدامات کی پیروی کر رہی ہے اور ان کوششوں کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پائیدار ترقی کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے 'چیمپیئنز آف ارتھ' ایوارڈ سے سرفراز كیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان نے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرنے کے لیے نئے طریقے بھی تلاش کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیاتی تحفظ کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں ملک میں صرف 39 فیصد گھرانوں کے پاس بیت الخلاء تھے لیکن اب 99.9 فیصد گھرانوں کے پاس بیت الخلاء ہیں جو کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہماری کوششوں میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ نیٹ زیرو کاربن ایمیشن، انٹرنیشنل سولر الائنس، 20 فیصد ایتھنول بلینڈنگ، بائیو گیس کو بائیو فیول میں تبدیل کرنے کے لیے 12 جدید ریفائنریوں کے قیام اور گرین ہائیڈروجن مشن جیسے اقدامات کا دنیا بے تابی سے مشاہدہ اور تقلید کر رہی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آٹھ اہم مشنوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کیا ہے: قومی شمسی مشن، قومی مشن برائے توانائی کی افادیت، پائیدار رہائش پر قومی مشن، قومی آبی مشن، گرین انڈیا کے لیے قومی مشن، ہمالیائی ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے قومی مشن، پائیدار زراعت کے لیے قومی مشن، اور آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے تزویراتی علم کا قومی مشن۔  ان اقدامات نے ہمارے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کے پرانے کلچر کا احیاء کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمارے سی اے پی ایف نے شجرکاری مہم کے حصہ کے طور پر چار کروڑ درخت لگائے ہیں۔ جب ہم پانچ کروڑ درخت لگانے کے ہدف تک پہنچ جائیں گے، تو ہم پوری قوم کے سامنے اپنی حساسیت کا فخر سے اظہار کریں گے کیونکہ سی اے پی ایف والے نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی تندہی سے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے سی اے پی ایف نے وہ کر دکھایا جو ناممکن نظر آتا تھا۔ وزیر داخلہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چونکہ قوم کی سلامتی اور بہادری سی اے پی ایف کی اخلاقیات ہیں وہ درخت لگانے کو بھی اپنا شعار بنائیں گے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1950223) Visitor Counter : 140