وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کو سستا یوریا فراہم کرنے کے لیے دس لاکھ کروڑ روپے کی سبسڈی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی


وزیر اعظم نے کہا کہ تین ہزار روپے کی یوریا کی ایک بوری کاشت کاروں کو تین سو روپے میں دستیاب کرائی جا رہی ہے

Posted On: 15 AUG 2023 1:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریر کے دوران کہا کہ حکومت نے کسانوں کے لیے یوریا سبسڈی کے طور پر 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”عالمی سطح پر 3000 روپے فی بوری کی قیمت والا یوریا کسانوں کو 300 روپے فی بوری کی سستی شرح پر دینے کے لیے، حکومت نے یوریا سبسڈی کے طور پر 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔“

 

 

وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے ملک کو بتایا کہ یوریا کے کچھ عالمی منڈیوں میں 3000 روپے میں فروخت ہونے والی یوریا کی بوریاں کسانوں کو 300 روپے سے زیادہ میں نہیں دی جا رہی ہیں۔ ”اب حکومت ہمارے کسانوں کو 300 روپے میں یوریا فراہم کرتی ہے، اور اسی لیے حکومت ہمارے کسانوں کو یوریا پر 10 لاکھ کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔“

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8412


(Release ID: 1949259) Visitor Counter : 127