وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ملک کو آگے لے جانے کے لیے خواتین کی قیادت میں ترقی ضروری ہے: یوم آزادی کی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا

Posted On: 15 AUG 2023 2:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی زیر قیادت ترقی کی اہمیت اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ ہندوستان آج فخر سے کہہ سکتا ہے کہ شہری ہوا بازی کے شعبے میں اس کے پاس خواتین پائلٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خواتین سائنسدان چندریان مشن کی قیادت بھی کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے جی 20 میں خواتین کی قیادت میں ترقی کے معاملے کو آگے بڑھایا ہے اور جی 20 ممالک نے اسے قبول کیا ہے اور اس کی اہمیت کو تسلیم کر رہے ہیں۔

’ناری سمان‘ کی بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنے ایک غیر ملکی دورے کے تجربے کا اشتراک کیا، جہاں اس ملک کے ایک سینیئر وزیر نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا ہندوستان میں خواتین سائنس اور انجینئرنگ کا مطالعہ کرتی ہیں؟ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے جواب دیا کہ آج ہمارے ملک میں STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کے حصول میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے اور آج دنیا ہماری اس صلاحیت کو دیکھ رہی ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8391


(Release ID: 1948964) Visitor Counter : 113