وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے روایتی دستکاری میں ہنر مند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ’وشواکرما یوجنا‘ کا اعلان کیا
یہ اسکیم 15000 - 13000 کروڑ کی ابتدائی مختص رقم کے ساتھ شروع ہوگی
تیرہ اعشاریہ پانچ(13.5 )کروڑ غریب ہم وطن اور خواتین غربت کی زنجیریں توڑ کر نئے متوسط طبقے میں داخل ہوئی ہیں: جناب نریندر مودی
Posted On:
15 AUG 2023 1:42PM by PIB Delhi
لال قلعہ کی فصیل سے77 ویں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آنے والے دنوں میں ’وشوکرما یوجنا‘ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کا منصوبہ روایتی دستکاری میں ہنر مند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
‘‘آنے والے دنوں میں ہم وشوکرما جینتی کے موقع پر ایک اسکیم شروع کریں گے جس سے روایتی دستکاری میں مہارت رکھنے والے لوگوں خاص طور پر او بی سی کمیونٹی كےکو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنکر، سنار، لوہار، کپڑے دھونے والے، حجام اور ایسے كنبوں کو ’وشواکرما یوجنا‘ کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا، جس کی شروعات تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے مختص کی جائے گی۔’’
اس سے پہلے اپنی تقریر میں جناب مودی نے حکومت کی غریبی کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ پہلی پانچ سالہ میعاد میں ان کوششوں کے نتیجے میں 13.5 کروڑ غریب ہم وطن اور خواتین غریبی سے نجات پا کر نئے متوسط طبقے میں داخل ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم نے مختلف اسکیموں کے بارے میں بات کی جنہوں نے ان 13.5 کروڑ لوگوں کو غریبی کی مشکلات سے اوپر اٹھنے میں مدد فراہم کی ہے۔ان میں نمایاں طور پر پی ایم سواندھی اسکیم کے ذریعے خوانچہ فروشوں کو 50,000 کروڑ فراہم کرنا اور پی ایم کسان سمان ندھی کے ذریعے کسانوں کے کھاتوں میں 2.5 لاکھ کروڑ براہ راست جمع کرنا شامل ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1948957)
Visitor Counter : 152
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam