وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اروناچل رنگ مہوتسو اروناچل پردیش کی شاندار ثقافت کاجشن ہے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے اصولوں کے مطابق ہے:وزیراعظم

Posted On: 09 AUG 2023 5:06PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی، ممبئی، کولکاتا اور گوہاٹی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں منائے جارہے اروناچل رنگ مہوتسو پر خوشی کااظہار کیا ہے۔

اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ جناب پیماکھنڈو کے ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’اروناچل رنگ مہوتسو کسی پروگرام سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ، یہ اروناچل پردیش کی شاندار ثقافت کا جشن ہے۔ یہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے اصولوں کے مطابق ہے۔ اسے دہلی ، ممبئی، کولکاتا اور گوہاٹی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہوتا ہوا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔‘‘

-----------------------

ش ح۔ق ت۔ ع ن

U NO: 8153


(Release ID: 1947127) Visitor Counter : 143