وزیراعظم کا دفتر

ہمارے کتب خانوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور دینے سے پڑھنے کی اہمیت کےبارے میں  بیداری میں اضافہ ہوگا

Posted On: 06 AUG 2023 7:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمارے کتب خانوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور تخلیقی تحریر کو تقویت بہم پہنچانے پر زور دینے سے بالخصوص نوجوانوں میں پڑھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوگا۔

جناب مودی نے آج نئی دہلی میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ فیسٹیول آف لائبریریز 2023 کا افتتاح کیے جانے پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔

راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’اس طرح کی کوششیں بالخصوص نوجوانوں میں پڑھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلائیں گی۔ یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے کتب خانوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور تخلیقی تحریر کو تقویت بہم پہنچانے پر زور دیا جا رہا ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8011



(Release ID: 1946230) Visitor Counter : 75