وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے عالمی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں پہلا  طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 05 AUG 2023 9:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برلن میں منعقدہ  عالمی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ ملنے پر ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

"ہندوستان کے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہے  کیونکہ ہماری خواتین کی غیر معمولی کمپاؤنڈ ٹیم برلن میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں ہندوستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ لے کر آئی ہے۔ ہمارے چیمپئن کو مبارک باد! ان کی محنت اور لگن اس شاندارجیت کا سبب بنا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7985

 

 

 

 

 

 



(Release ID: 1945994) Visitor Counter : 90