وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ملک کے کونے کونے تک جدید ترین ٹیکنا لوجی لے جانے سے متعلق اپنے عزم اور عہدبستگی کا اعادہ کیا

Posted On: 02 AUG 2023 9:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جدید ترین ٹیکنا لوجی کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے سے متعلق اپنے عزم اور عہد بستگی کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کئی اضلاع میں 3 لاکھ سے زیادہ  5 جی سائٹس کی کامیابی سے تنصیب ، ٹیکنا لوجی کے ہمارے سفر میں ایک تاریخی کامیابی اور حصولیابی کی علامت ہے۔

الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی  کے مرکزی وزیر جناب اشونی  ویشنو کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے 5 جی ایکو نظام کے بارے میں ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا :

          ‘‘ بھارت نے ڈجیٹل کنکٹیویٹی میں تیزی سے پیش رفت کی ہے ۔ کئی اضلاع میں 3 لاکھ سے زیادہ 5 جی سائٹس کی کامیابی سے تنصیب ، ٹیکنا لوجی کے ہمارے سفر میں ایک تاریخی حصولیابی کی علامت ہے ۔ 5 جی  کا تیز رفتاری سے آغاز کیا جانا ، ملک کے کونے کونے تک جدید ترین ٹیکنا لوجی لے جانے اور زندگیوں میں یکسر تبدیلی لانے اور ترقی پر اثر انداز ہونے سے متعلق ہمارے عزم کو نمایاں کرتا ہے ۔ ’’

***********

( ش ح ۔  ع م  ۔ ع ا ) 

U.No. U7886



(Release ID: 1945301) Visitor Counter : 91