وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے  مہاراشٹر میں شاہ پور کے مقام پرہوئے  افسوسناک حادثہ میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کی


انہوں نے پی ایم این آر ایف سے نقد امداد کا اعلان کیا

Posted On: 01 AUG 2023 8:26AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر میں شاہ پور کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ کی وجہ سے ہوئے جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نے مرنےوالوں کے نزدیکی رشتہ داروں کے لئے پی ایم این ا ٓر ایف سے دو ۔دو لاکھ روپئے کی نقد امداد کابھی اعلان کیا ہے ، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ؛

’’مہاراشٹر میں شاہ پور کے مقام پر افسوسناک حادثہ سےدکھ ہوا ہے ۔اس حادثہ میں  ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔ زخمی ہونے والوں کے لئے میری ہمدردیاں ہیں  اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔ این ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ حادثہ کی جگہ پر کام کررہے ہیں  اور متاثرہ افرادکے لئے  مناسب امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے سبھی ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

پی ایم این آر ایف سے ہر مرنے والے کے نزدیکی رشتہ داروں کو دو۔دولاکھ روپئے کی نقد امداد دی جائے گی ۔ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے  دیئے جائیں گے : PM @narendramodi‘‘

 

*******

 

 

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

U. No.7796


(Release ID: 1944540) Visitor Counter : 115