الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے گاندھی نگر میں سیمیکون انڈیا 2023کا افتتاح کیا
صنعت، اکیڈمی اور حکومت کے عالمی رہنماؤں نے سیمیکون انڈیا کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی
Posted On:
29 JUL 2023 9:29AM by PIB Delhi
ہندوستان الیکٹرانکس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے انقلاب کی قیادت کر رہا ہے۔ انقلاب کے حصے کے طور پر، سیمی کنڈکٹرز ایک ناگزیر کردار ادا کرتے ہیں اور مواصلات، دفاع، آٹوموبائل اور کمپیوٹنگ آلات سمیت تقریباً تمام شعبوں میں اس لا استعمال کیا جاتا ہے۔ ملک کی ترقی کے اہم ستون - 'الیکٹرانکس' کو مضبوط کرتے ہوئے اور 'آتمنیر بھر بھارت' کے وژن کو تقویت دیتے ہوئے، ہندوستان اپنی ویلیو چین کو وسیع اور گہرا کرنے نیز عالمی معیار کے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر کےڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے ایک مرکز کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے، گزشتہ سال بنگلورو میں سیمیکون انڈیا 2022 کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن نے گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں 'کیٹالائزنگ انڈیازسیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم' کے موضوع پر سیمیکون انڈیا 2023 کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں 23 سے زائد ممالک کے 8000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سیمیکون انڈیا 2023 کانفرنس میں مائیکرون ٹکنالوجی، اپلائیڈ میٹیریلز ، فوکس کون، کیڈینس اور اے ایم ڈی اور ، اور انڈسٹری ایسوسی ایشن، ایس ای ایم آئی جیسی بڑی عالمی کمپنیوں کے صنعت کاروں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
تین روزہ سیمیکون انڈیا 2023 کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا اور اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں سیمی کنڈکٹر کے کردار پر زور دیا اور بتایا کہ ہندوستان کس طرح سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت ہندکے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، مواصلات اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ بالخصوص سیمی کنڈکٹرز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان کے ہر شعبے کی پیش رفت میں وزیر اعظم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل نے اجتماع سے خطاب کیا اور مینوفیکچرنگ منظر نامہ ، خاص طور پر الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر کے بارے میں وزیر اعظم کی دور اندیش رہنمائی کی ستائش کی۔
مختلف عالمی صنعت کے رہنماؤں نے "کیٹالائزنگ انڈیاز سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم" کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیا۔ مسٹر سنجے مہروترا نے، مائیکرون کی جانب سے بات کرتے ہوئے، ہندوستان کے لیے اپنے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے اہم مواقع پر روشنی ڈالی۔ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا ایک بڑا کھلاڑی مائیکرون ، ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر سفر کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ مسٹر انیرودھ دیوگن، صدر اور سی ای او، کیڈنس نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ہندوستان کی اہم طاقتوں میں حکومت کی مضبوط حمایت اور اقدامات، ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا ایک مجموعہ، کثیر قومی کمپنیوں کی موجودگی، اور ڈیجیٹل انڈیا میں جاری تبدیلی شامل ہیں۔
ایس پی جی، اپلائیڈ میٹریلز کے صدر جناب پربھو راجا نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری مصنوعی ذہانت، صاف توانائی کے اقدامات، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ، جدید ڈیٹا جنریشن، اور ٹرانسفر سسٹمز کے ذریعہ ڈیجیٹل تبدیلی جیسے عوامل کی وجہ سے ترقی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ فلیش میموری اور ضروری اسٹوریج انفراسٹرکچر میں ایک سرکردہ کمپنی ،ویسٹرن ڈیجیٹل کے صدر جناب شیو شیورام کے مطابق ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر سپلائی چین قائم کرنے کے لیے،انٹلکچوئل پروپرٹی کی تخلیق ضروری ہے۔
جناب مارک پیپر ماسٹر، سی ٹی او، اے ایم ڈی نے اے آئی انفلیکشن پوائنٹ اور ہندوستان کے لیے اس کی زبردست صلاحیت کے بارے میں بات کی۔ اے ایم ڈی اس شعبہ میں جدت طرازی کو متحرک کر رہا ہے، اگلے 5 سالوں میں ہندوستان میں 400 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ ہندوستان کو اے ایم ڈی کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ڈیزائن سینٹر کے طور پر قائم کیا جا سکے۔
مزید برآں، سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے ایکو سسٹم پر محیط مختلف متعلقہ موضوعات پر غور و فکر کرنے کے لیے پینل مباحثوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر منیش ہوڈا، ایس سی ایل؛ مسٹر وویک شرما، ایس ٹی مائیکرو الیکٹرانکس؛ ڈاکٹر یی شی چانگ، ٹیکنالوجی سفیر، آئی سی ای اے؛ جناب روہت گردھر، انفینون ٹیکنالوجیز؛ جناب سری رام کرشنن، بزنس ہیڈ، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ؛ جناب درشن ہیرانندانی، ہیرانندانی گروپ نے ہندوستان میں کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے فوائد کے بارے میں بات کی۔ مقررین نے ای وی کے لیے سلی کون کاربائیڈ کو ترجیح دینے اور سسٹم کے ڈیزائن اور گیلیم نائٹرائیڈ کی تحقیق پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
صنعت کے ماہرین پر مشتمل ڈسپلے مینوفیکچرنگ کی حرکیات پر پینل بحث میں، ڈاکٹر جی راجیشورن ، گرانٹ ووڈ ٹیکنالوجیز؛ جناب سورج رنگارراجن ، اپلائیڈ میٹریلز؛ ڈاکٹر وائی جے چن، سی ای او، ویدانتا ڈسپلے لمیٹڈ؛ جناب اچنتیا بھومک، صدر، ایس آئی ڈی؛ جناب اجیت آراس، ای وی پی، شارپ، نے ڈسپلے سیکٹر کی ترقی کی رفتار، مینوفیکچرنگ میں پیمانے کی معیشتوں، اور ایل سی ڈی اور او ایل ای ڈی اسمبلنگ کے بلڈنگ بلاکس کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انویسٹ انڈیا کی سی ای او اور ایم ڈی محترمہ نیوروٹی نے پائیدار سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور کس طرح ہندوستان پائیداری کے اہداف کو مسابقتی فائدہ میں تبدیل کر سکتا ہے کے بارے میں بات کی۔ "آئی ایس ایم: بھارت میں سیمی کنڈکٹر سرمایہ کاری کو راغب کرنا" کے موضوع پر پینل بحث کے دوران، ماہرین، جناب اجیت منوچا، ایس ای ایم آئی ؛ مسٹر سیرل پیٹرک فرنینڈز، سی ٹی او اور ایم ڈی، اے ایف ٹی؛ جناب اجے ساہنی، سابق سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی ؛ جناب نیل کنٹھ مشرا، چیف اکانومسٹ، ایکسس بینک؛ مسٹر سنیت شکلا، آئی ایف سی آئی اور این آئی آئی ایف کے کے مکندن نے تجاویز کے ذریعہ تکنیکی مالیاتی توقعات پر زور دینے کے لیے حکومت ہند کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاروباری منصوبہ اور عمل درآمد کے منصوبے کی قابل عملیت انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن(آئی ایس ایم)کے ذریعہ مستقبل کی تجاویز کی تشخیص کے لئے رہنما اصولوں کے طور پر کام کرے گی۔
عالمی سیمی کنڈکٹر سیکٹر کی ترقی میں ہندوستان کا ایک بڑا رول ہے اور سیمیکون انڈیا 2023 کانفرنس نے شرکاء کو ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی تشکیل کرنے والے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
7700
(Release ID: 1944068)
Visitor Counter : 125