وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندر مودی  نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش  اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا


بین الاقوامی نمائش  -کم- کنونشن سینٹر آئی ای سی سی کمپلیکس کو ‘بھارت   منڈپم’ کا نام دیا گیا ہے

وزیراعظم نے جی-20 سکہ اور جی -20 اسٹامپ  جاری کیا

بھارت منڈپم ہندوستان کی صلاحیتوں اور قوم کی نئی توانائی کے لئے  ضروری ہے ، یہ ہندوستان کی عظمت  اور قوت ارادی کا ایک فلسفہ ہے

بھارت منڈپم  نام کی تحریک بھگوان بسویشور کے انوبھو منڈپم، سے ہے

یہ بھارت منڈپم، ہم بھارتیوں کی جانب سے ہماری جمہویت  کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر  دیا جانے والا ایک خوبصورت تحفہ ہے

اکیسویں صدی میں ہم  کو  اکیسویں صدی کے لئے مناسب تعمیر کرنی ہوگی

ہندوستان بڑی سوچ ، بڑے خواب اور بڑی کارروائی کے اصول کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے

ہندوستان کی ترقی کے سفر کو اب نہیں روکا جاسکتا، حکومت کی تیسری مدت میں ہندوستان کا  چوٹی  تیسری معیشتوں میں شمار ہوگا، یہ مودی  گارنٹی ہے

ہم نے  ملک میں 50  سے زیادہ شہروں  میں  جی-20  کی میٹنگیں کیں، جن میں  اس کے ذریعہ ہندوستان کی گوناگونیت کو نمایاں کیا گیا ہے

Posted On: 26 JUL 2023 8:44PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش – کم – کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے  اس موقع پر جی -20  کا سکہ اور جی -20  اسٹامپ  بھی  جاری کیا۔ وزیراعظم نے  بھارت منڈپم کے طور پر کنونشن سینٹر کو نام دینے کی  تقریب کا نظارہ کیا، جو  ڈرون کے ذریعہ  اور ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کیا گیا، جسے اس موقع پر نمایاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیش کئے گئے ویژن  اور تقریبا 2700 کروڑ  روپے کی  لاگت  سے  ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر  تیار کیا گیا، پرگتی میدان میں  نیا آئی ای سی سی کمپلیکس ایک عالمی  کاروباری منزل کے طور پر ہندوستان کو  فروغ دینے میں مدد  فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے  ایک نظم  کے ساتھ اپنی  تقریر کا آغاز کیا تاکہ  ملک کے  نئے  جوش   اور ولولے  اور موڈ  کو  نمایاں کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت منڈپم  ہندوستان کی صلاحیت  اور  ملک کی نئی توانائی کے لئے  ضروری ہے۔ یہ  ہندوستان کی عظمت اور قوت  ارادی کا ایک  فلسفہ ہے۔

 وزیراعظم نے  آج صبح  شرامکوں کی  عزت  افزائی کو دہرایا  اور کہا کہ  پوری قوم  ان کی سخت محنت  اور جاں فشانی دیکھنے کے بعد متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے  دہلی کے عوام کے ساتھ ساتھ  بھارت منڈپم کے لئے  ہر ہندوستانی  کو مبارک باد دی۔ کارگل وجے دیوس کے تاریخی موقع کا ذکر تے ہوئے  وزیراعظم نے  ان شہیدوں کو  شاندار خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پورے ملک  کے لئے  کارگل جنگ کے  دوران  ہندوستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم نے  بھارت منڈپم کو نام دیئے جانے  کے پیچھے  وضاحت پیش کی۔ بھگوان بسویشور  کے  انو بھو منڈپم  کی  یہ تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انو بھو منڈپم  نے  بحث  اور اظہار کی روایت  پھر سے پیش کی ہے۔ انہوں نے یاد دلا یا کہ ہندوستان کو   مادر جمہوریت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، انہوں نے اس سلسلے میں تاریخی اور  آثار قدیمہ کی کئی مثالیں پیش کیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت منڈپم، ہم بھارتیوں کی جانب سے ہماری جمہویت  کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر  دیا جانے والا ایک خوبصورت تحفہ ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی  تیزی سے ہونے والی ترقی کو دیکھے گی اور یہاں سے  بڑھتے ہوئے  قدم  کا بھی نظارہ کرے گی، جب  جی -20  سربراہ کانفرنس  اسی مقام پر  اب سے  کچھ ہفتوں میں  ہونے والی ہے۔

 دہلی میں  عالمی نوعیت کے کنونشن  سینٹر کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  اکیسویں صدی میں  ہم  اکیسویں صدی کے لئے  مناسب  تعمیر کریں گے۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت منڈپم  پوری دنیا   کے  نمائش کاروں کے لئے زبردست  سود مند ثابت ہوگا  اور  ہندوستان میں  سیاحت  سے متعلق کانفرنس کے لئے ایک  ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت منڈپم  ہندوستان  کے اسٹارٹ اپس  کی  صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کے لئے ایک پلیٹ فار کے طور پر کام کرے گا، فنکاروں اور اداکاروں کی کارکردگی  کو دکھانے  کا ذریعہ بنے گا اور  دستکاروں کی کوششوں کو  نمایاں کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم آتم نر بھر بھارت  اور  ووکل  فار لوکل مہم  کی  عکاسی  کرے گا۔ وزیراعظم نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ یہ کنونشن سینٹر  معیشت سے  ماحولیات  اور تجارت سے ٹیکنالوجی  تک  ہر سیکٹر کے لئے  ایک اسٹیج کے طور پر ابھرے گا۔

 وزیراعظم نے واضح کیا کہ  بھارت منڈپم  جیسے بنیادی ڈھانچے کو  کئی دہائی  پہلے  ہی  تیار ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے  ذاتی مفاد ات کی مخالفت کے باوجود بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنے  کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  کوئی بھی معاشرہ  ایک کمزور  طریقہ سے  کام کر کے  ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت منڈپم  دور اندیش  مجموعی   کام کے طرز  کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے  160  سے زیادہ ملکوں کے لئے  ای- کانفرنس ویزا سہولت  جیسے اقدامات کے بارے میں مطلع کر کے  اس کی وضاحت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  آج دہلی  ہوائی اڈے کی  صلاحیت  سالانہ 7.5  کروڑ تک جا پہنچی  ہے، جبکہ  یہ 2014  میں 5 کروڑ تھی۔ اس سے  جیور ہوائی اڈے کے چالو ہونے سے  مزید  استحکام حاصل ہوگا۔ دہلی این سی آر  میں مہمان نوازی  کی صنعت میں بھی خاطر خواہ توسیع کی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہو اہے کہ  سیاحت سے متعلق کانفرنس کے لئے ایک مکمل ایکو سسٹم تیار کرنے کا منصوبہ بند طریقہ کار موجود  ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں میں نئی دہلی  کے قومی شہر میں  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے  پارلیمنٹ کی نئی  عمارت کا ذکر کیا، جس کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  ہر ہندوستانی کے اندر  فخر کا احساس  دلاتی ہے۔ انہوں نے  قومی جنگی یادگار  ، پولیس  کی یادگار  اور  بابا صاحب امبیڈکر جیسی   یادگاروں کی مثالیں بھی پیش کیں۔ وزیراعظم نے اس بات کا  عزم  ظاہر کیا کہ  کرتویہ پتھ کے  اطراف  دفتر  کی عمارتوں تک کا ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہے، جبکہ حکومت  کام کے کلچر  میں  تبدیلی کے لئے  جہت دے رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ کام کے  ماحول کو بھی جہت دی جارہی ہے۔ انہوں نے  پردھان منتری  سنگھرالیہ کے بارے میں بھی بات کی، جو  ہر وزیراعظم کی  زندگی کی ایک جھلک پیش کرتا ہے، جس کا  ہندوستان نے  نظارہ کیا ہے۔  وزیراعظم نے بتایا کہ  دنیا کا سب سے بڑا میوزیم  ‘‘یوگے یوگین بھارت’’ کی  تعمیر  و ترقی کا کام تیزی سے نئی دہلی میں جاری ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ  ہم کو  ایک بڑی سوچ  ذہن میں رکھنی ہوگی اور  بڑے نشانے حاصل کرنے ہوں گے، تاکہ  مزید  ترقی حاصل کی جاسکے۔ اسی لئے  انہوں نے کہا کہ ہندوستان  بڑی  سوچ  ، بڑے خواب اور بڑے پیمانے پر کام کے اصول کے ساتھ  آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے  اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ    اور اسے ہم  بہتر اور  تیزی کے ساتھ  تیار کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے  دنیا کے سب سے بڑے  شمسی  ونڈ پارک ، سب سے اونچے  ریل پل، سب سے  طویل سرنگ، سب سے  اونچی  موٹر  گاڑی کی آمد ورفت کے قابل سڑک، سب سے بڑا  کرکٹ اسٹیڈیم، دنیا کا  سب سے اونچا مجسمہ اور  ہندوستان میں ایشیاء کا سب سے بڑا ریل روڈ پل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے  گرین ہائیڈروجن میں زبردست  پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پورا ملک  موجودہ حکومت کی اس مدت  اور سابقہ مدت  کی ترقی کے  ستونوں کا  نظارہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کی ترقی کے سفر کو اب نہیں روکا جاسکتا۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان  دنیا میں  دسویں سب سے بڑی معیشت تھی، جب  موجودہ حکومت  2014  میں اقتدار میں آئی تھی، لیکن  آج ہندوستان  دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ ٹریک ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم نے یقین دلایا کہ  تیسری مدت میں  دنیا کی  چوٹی  کی تین معیشتوں میں ہندوستان کا شمار ہونے لگے لگا۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کی  گارنٹی ہے۔ وزیراعظم نے شہریوں کو یقین دلایا کہ  تیسری مدت میں  ہندوستان کی ترقی کا سفر  کئی گنا بڑھ جائے گا اور شہری  اپنے خوابوں کی  تعبیر  دیکھ سکیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ آج ہندوستان  گزشتہ 9  سال میں  تعمیر نو کا انقلاب دیکھ رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی  ترقی پر  34 لاکھ کروڑ روپے  خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  اس سال بھی  پونچی  خرچ  10 لاکھ کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ ہندوستان  بے مثال  رفتار  اور  بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 9  سال میں  ریلوے لائنوں کی  40  ہزار کلو میٹر  کی بجلی کاری ہوئی ہے، جبکہ  7 دہائیوں میں محض 20  ہزار  کلو میٹر  کی بجلی کاری ہوئی تھی۔ 2014  سے پہلے   600 میٹر  فی ماہ  میٹرو لائن  بچھائی گئی تھی، جب کہ آج ہر مہینے  6  کلو میٹر  طویل میٹر و لائن بچھائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک  میں  7.25  کلو میٹر طویل دیہی  سڑکیں ہیں، جب کہ  اس کے مقابلے 2014  میں  محض 4   لاکھ کلو میٹر  دیہی سڑکیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہوائی اڈوں کی تعداد میں  تقریبا 70 سے  تقریبا  150  کا اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں گیس کی تقسیم بھی  600  شہروں تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اس کے مقابلے 2014  میں یہ محض 60  شہروں تک  تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئی دہلی  تمام  رکاوٹوں کے باوجود  آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت  مسائل کو  مستقل طور پر حل کرنے  پر توجہ  دے رہی ہے۔ پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کی  مثال پیش کرتے ہوئے ، جو سماجی بنیادی ڈھانچے کے لئے  یکسر تبدیلی  لانے والا بن رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  یہ  ڈیٹا  کے  1600  سے زیادہ  پرتوں پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد ملک کا وقت  اور رقم کو  بچانا ہے۔

وزیراعظم نے  1930 کی دہائی کے دور کی طرف بھی توجہ مبذول کی اور کہا کہ  گزشتہ صدی کی تیسری دہائی  ہندوستان کی آزادی کے لئے انتہائی اہم رہی ہے، جہاں  مقصد  سوراج تھا، اسی طرح وزیراعظم نے کہا کہ  اس صدی  کی تیسری  دہائی  ہندوستان کے لئے نہایت اہم ہے، کیونکہ  ہمارا مقصد  ایک خوشحال بھارت، ایک وکست بھارت ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو بھی دہرایا کہ  سوراج تحریک  کا نتیجہ  تھا کہ  ہندوستان نے آزادی حاصل کی۔ اب اس تیسری دہائی میں  ہمارے پاس   اگلے 25  سال کے لئے وکست  بھارت  کا  نشانہ  ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  انہوں نے ہر مجاہد آزادی  کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تجربے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  انہوں نے  کئی حصولیابیاں دیکھیں ہیں، جو  ان کے سامنے  رونما ہوئی ہیں اور  وہ  ملک کی طاقت  سے بخوبی واقف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ترقی  یافتہ ملک بن سکتا ہے، ہندوستان غریبی کا خاتمہ کر  سکتا ہے، نیتی آیوگ  کی جانب سے ایک رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  13.5  کروڑ  لوگوں کو  محض 5  سال میں  غربت  سے  نجات دلائی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی دہرایا کہ  ہندوستان میں   انتہائی غربت  اب ختم ہوتی جارہی ہے، جس کا  کہ بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے بھی ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 9  سال میں  اس کے لئے حکومت کی جانب سے  کئے گئے  فیصلوں  اور  بنائی گئی  پالیسیوں کو سہرا  دیا۔

 نیک نیت   ارادوں اور  صحیح پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے ایک مثال کے طور پر جی- 20  کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہم  نے محض ایک شہر یا جگہ کے لئے جی – 20  کو  محدود  نہیں کیا ہے ۔ ہم نے  ملک کے  50  سے زیادہ شہروں میں جی – 20  کی میٹنگوں کا اہتمام کیا۔ ہم نے  اس کے ذریعہ  ہندوستان کی  گوناگونیت کو نمایاں کیا ، ہم نے دنیا کو یہ دکھایا کہ  ہندوستان کی ثقافتی طاقت کیا ہے، ہندوستان کی وراثت کیا ہے،  جی – 20  کی صدارت کے  طور طریقوں کا  مزید  ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  جی – 20  میٹنگوں کے لئے  کئی شہروں میں نئی سہولتیں  قائم کی گئی ہیں اور پرانی سہولتوں کو  جدید بنایا گیا ہے۔ اس سے ملک اور ملک کے عوام کو  فائدہ ہوا ہے۔ یہ اچھی  حکمرانی ہے۔ ہم  ملک  پہلے، شہری پہلے کے جذبے کو اپنا کر  ہندوستان کو  ترقی یافتہ ملک بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر تجارت اور کامرس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  اور  دیگر  مرکزی وزراء  کے علاوہ  سرکردہ صنعت کے ماہرین بھی موجود تھے۔

پس منظر

ملک میں میٹنگوں، کانفرنسوں اور نمائشوں کی میزبانی کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ رکھنے کے وزیر اعظم کے وژن نے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم-کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کے تصور کو جنم دیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پرگتی میدان میں پرانی اور فرسودہ سہولیات کو بہتر بناتا ہے اور تقریباً 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تقریباً 123 ایکڑ کے کیمپس کے رقبے کے ساتھ، آئی ای سی سی کمپلیکس کو ہندوستان کے سب سے بڑے  ایم آئی سی ای (میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں) کی منزل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تقریبات کے لیے دستیاب احاطہ کی جگہ کے لحاظ سے، آئی ای سی سی کمپلیکس نے دنیا کے اعلیٰ ترین نمائش اور کنونشن کمپلیکس میں اپنا مقام حاصل کیاہے۔ پرگتی میدان میں نئے تیار کردہ آئی ای سی سی کمپلیکس میں متعدد جدید ترین سہولیات شامل ہیں جن میں کنونشن سینٹر، نمائشی ہال اور ایمفی تھیٹر وغیرہ شامل ہیں۔

کنونشن سینٹر کو پرگتی میدان کمپلیکس کے مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک عظیم فن تعمیر کا عجوبہ ہے، جسے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی نمائشوں، تجارتی میلوں، کنونشنز، کانفرنسز اور دیگر باوقار تقریبات کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ متعدد میٹنگ رومز، لاؤنجز، آڈیٹوریم، ایک ایمفی تھیٹر اور ایک کاروباری مرکز سے لیس ہے جو اسے وسیع پیمانے پر تقریبات کی میزبانی کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کے شاندار کثیر المقاصد ہال اور پلینری ہال میں سات ہزار افراد کی مشترکہ گنجائش ہے جو آسٹریلیا کے مشہور سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بیٹھنے کی گنجائش سے زیادہ ہے۔ اس کا شاندار ایمفی تھیٹر 3,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش سے لیس ہے۔

کنونشن سنٹر کی عمارت کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن ہندوستانی روایات سے متاثر ہے اور اس کے ماضی میں ہندوستان کے اعتماد اور یقین کو ظاہر کرتا ہے جبکہ جدید سہولیات اور طرز زندگی کو بھی اپناتا ہے۔ عمارت کی شکل شنکھا (شنکھ کے خول) سے اخذ کی گئی ہے، اور کنونشن سینٹر کی مختلف دیواریں اور اگواڑے ہندوستان کے روایتی فن اور ثقافت کے کئی عناصر کی عکاسی کرتے ہیں جن میں 'سوریہ شکتی' شمسی توانائی کے استعمال میں ہندوستان کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے، 'زیرو سے اسرو'، ' خلا میں ہماری کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے، پنچا مہابوتا آفاقی بنیاد کے تعمیراتی بلاکس - آکاش (اسکائی)، وایو (ہوا)، اگنی (آگ)، جل (پانی)، پرتھوی (زمین)، کی نشان دہی کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ، ملک کے مختلف علاقوں سے مختلف پینٹنگز اور قبائلی آرٹ کی مختلف شکلیں کنونشن سنٹر کی زینت بنتی ہیں۔

کنونشن سنٹر میں دستیاب دیگر سہولیات میں جی 5 سے چلنے والا مکمل طور پر وائی فائی کورڈ کیمپس، جی 10انٹرانیٹ کنیکٹیویٹی، 16 مختلف زبانوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس انٹرپریٹر روم، بڑے سائز کی ویڈیو والز کے ساتھ جدید اے وی سسٹم، بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ بہترین فعالیت اور توانائی کی کارکردگی کو یقینی بنانا، مدھم اور قبضے کے سینسرز کے ساتھ لائٹ مینجمنٹ سسٹم، جدید ترین ڈی سی این (ڈیٹا کمیونی کیشن نیٹ ورک) سسٹم، انٹیگریٹڈ سرویلنس سسٹم اور توانائی کی بچت کرنے والا سنٹرلائزڈ ایئر کنڈیشننگ سسٹم بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ، آئی ای سی سی کمپلیکس میں سات نمائشی ہال ہیں اور ہر ایک ہال نمائشوں، تجارتی میلوں اور کاروباری تقریبات کی میزبانی کے لیے ایک پسندیدہ  مقام کے طور پر کام کرتا ہے۔ نمائشی ہال مختلف قسم کی صنعتوں اور دنیا بھر سے مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ جدید ترین ڈھانچے جدید انجینئرنگ اور تعمیراتی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

آئی ای سی سی سے باہر کے علاقے کی ترقی کو بھی سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جو مرکزی کمپلیکس کی خوبصورتی کو پورا کرتا ہے اور اس منصوبہ بندی اور ترقی کی محتاط منصوبہ بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مجسمے، تنصیبات، اور دیواریں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتی ہیں۔ میوزیکل فاؤنٹین جادو اور تماشا کا ایک عنصر شامل کرتے ہیں۔ آبی ذخائر جیسے تالاب، جھیلیں، اور مصنوعی ندیاں، علاقے کے سکون اور جمالیات کو بڑھاتی ہیں۔

آئی ای سی سی میں آنے والے لوگوں کی سہولت ایک ترجیح ہے، جس کی عکاسی 5,500 سے زیادہ گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہوں کی فراہمی سے ہوتی ہے۔ سگنل فری سڑکوں کے ذریعے رسائی کی آسانی یقینی بناتی ہے کہ آنے والے  لوگ بغیر کسی پریشانی کے  اُس مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مجموعی ڈیزائن حاضرین کے آرام اور سہولت کو ترجیح دیتا ہے، آئی ای سی سی کمپلیکس کے اندر بغیر کسی رکاوٹ کی نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پرگتی میدان میں نئے آئی ای سی سی کمپلیکس کی ترقی سے ہندوستان کو ایک عالمی کاروباری مقام کے طور پر فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یہ تجارت اور کامرس کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، جس سے اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے ان کی ترقی میں معاونت کرے گا۔ یہ علم کے تبادلے میں بھی سہولت فراہم کرے گا اور بہترین طورطریقوں، تکنیکی ترقی  اور صنعتی رجحانات کے پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ پرگتی میدان میں آئی ای سی سی آتم نربھر بھارت کے جذبے کے تحت ہندو ستان کی اقتصادی اور تکنیکی برتری کے حصول کی علامت ہے اور ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

(27-07-2023)

U-7592



(Release ID: 1943133) Visitor Counter : 111