وزیراعظم کا دفتر
سال2022 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
وزیر اعظم نے افسر ٹرینیز کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کی، تربیت کے دوران سیکھی گئی اہم چیزوں کے بارے میں بتایا
وزیر اعظم نے ٹرینیز افسران سے کہا کہ وہ اُمنگوں والے ضلع کے پروگرام کی کامیابی کے بارے میں مطالعہ کریں جو گلوبل ساؤتھ کی ترقی کی رفتار میں مدد کر سکتا ہے
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ٹرینیز افسران سے جی20 میٹنگوں میں شرکت کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا
Posted On:
25 JUL 2023 7:42PM by PIB Delhi
انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 2022 بیچ کے ٹرینیز افسران نے آج 7 لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ٹرینیز افسر ان کے ساتھ وسیع تر امور پر بات چیت کی اور ان سے سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کے بعد اب تک کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ٹرینیز افسران نے اپنی تربیت کے دوران سیکھی گئی چیزوں کے بارے میں بتایا جن میں گاؤں کا دورہ ، بھارت درشن اور مسلح فورسز سے منسلک ہونے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جل جیون مشن اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسی سرکار کی بہت سی فلاحی اسکیموں کے تبدیلی لانے والے اثرات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بتایا ، جس کا انہوں نے براہ راست مشاہدہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے فلاحی اسکیموں کی تکمیل کے تئیں حکومت کی توجہ کے بارے میں بتایا کہ کس طرح اس کے نتیجے میں بلا تفریق ہر ضرورت مند تک پہنچنے میں یہ کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے ٹرینیز افسروں پر زور دیا کہ وہ امنگوں والے ضلع کے پروگرام کے نفاذ اور کامیابی کے بارے میں مطالعہ کریں کیونکہ یہ سمجھ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ان کی ترقی کی رفتار میں معاونت کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور ٹرینیز افسران سے جی20 کی میٹنگوں میں شرکت کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ماحولیات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشن لائف (ماحولیات کے لئے طرززندگی ) کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے مسئلے سے ہر ایک کے طرز زندگی میں تبدیلی کے ذریعے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 7513)
(Release ID: 1942613)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
Manipuri
,
Malayalam
,
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada