کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مئی 2023 میں مجموعی طور پر معدنی پیداوار میں 6.4 فیصدکا اضافہ


اپریل-مئی 2022-23 کے دوران مجموعی نمو 5.8 فیصد تک پہنچ گئی

دس اہم معدنیات مثبت نمو کی نشاندہی کرتی ہیں

Posted On: 25 JUL 2023 12:35PM by PIB Delhi

مئی، 2023 (بنیاد: 2011-12=100) کے مہینے کے لیے کان کنی اور کان کنی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا اشاریہ 128.1 رہا، جو مئی، 2022 کے دوران کی سطح کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، اپریل-مئی 2022-23 کی شرح نمو پچھلے سال کی  اسی مدت کے دوران کی شرح نمو کےمقابلے 5.8 فیصد ہے۔

مئی 2023 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح یہ تھی: کوئلہ 762 لاکھ، لگنائٹ 35 لاکھ، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ، خام لوہا 253 لاکھ، چونا پتھر 387 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2838 ملین کیوبک میٹر(کیو ایم)، باکسائٹ 2386000، کرومائٹ 372000، کاپر کونک۔ 9000، سیسہ  کونک 33000  ،مینگنیج  خام 329000، زنک کونک۔ 133000، فاسفورائٹ 140000اور میگنیسائٹ 11000 ٹن اور سونا 97 کلو گرام۔

مئی 2022 کے مقابلے مئی 2023 کے دوران مثبت نمو دکھانے والے اہم معدنیات میں شامل ہیں: مینگنیج خام (40.4فیصد)، میگنیسائٹ (28.2فیصد)، کوپرکونک۔ (24.4فیصد)، کرومائیٹ (16.3فیصد)، خام لوہا (13.6فیصد)، چونا پتھر (10.1فیصد)، سیسہ کونک (9.7فیصد)، کوئلہ (7فیصد)، باکسائٹ (4.8فیصد) اور زنک کونک (2.9فیصد)۔ اسی دوران  منفی نمو دکھانے والی دیگر اہم معدنیات میں شامل ہیں: قدرتی گیس (یو) (0.3فیصد)، پیٹرولیم (خام) (منفی  1.9فیصد)، فاسفورائٹ (منفی 6.3فیصد) اور لگنائٹ (منفی 17.7فیصد)۔

*****

 

ش ح۔ م م۔ ت ع

U. NO:7464


(Release ID: 1942357) Visitor Counter : 133