نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 راجیہ سبھا کے چیئرمین نے صنفی برابری لاتے ہوئے پچاس فیصد خواتین اراکین کو نائب چیئرپرسن کے پینل میں نامزد کیا


پینل میں شامل چاروں خواتین پہلی بار راجیہ سبھا کی ممبر بنی ہیں

محترمہ ایس  پھینگون کونیک  نائب چیئرپرسن کے پینل میں نامزد ناگالینڈ کی پہلی خاتون بن گئیں

راجیہ سبھا کی چیئر اس مانسون سیشن سے ڈیجیٹل ہورہی ہے

Posted On: 20 JUL 2023 1:57PM by PIB Delhi

ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے ، راجیہ سبھا کے چیئرمین، جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے چار خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نائب چیئرپرسن کے پینل میں نامزد کیا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پینل میں نامزد تمام خواتین ممبران پہلی مدت کی رکن پارلمان ہیں  اور محترمہ  ایس پھینگون کونیک راجیہ سبھا کی رکن کے طور پر منتخب ہونے والی ناگالینڈ کی پہلی خاتون ہیں۔

مانسون اجلاس  سے پہلے تشکیل پانے والے پینل میں کل آٹھ نام شامل ہیں، جن میں سے نصف خواتین ہیں۔ ایوان بالا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وائس چیئرپرسن کے پینل میں خواتین ارکان کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔

ایک اور قابل ذکر پیش رفت میں، راجیہ سبھا کی چیئر مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو گئی ہے۔ راجیہ سبھا کی چیئر ایوان میں کاروبار کے انعقاد، ایوان میں حاضری، بولنے والے اراکین کی تفصیلات اور دیگر متعلقہ معلومات سے متعلق امور کے لیے الیکٹرانک ٹیبلٹس کا استعمال کرے گی۔

نائب چیئرپرسنز کے پینل میں نامزد خواتین اراکین کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

محترمہ پی ٹی اوشا:

     وہ پدم شری ایوارڈ یافتہ اور ایک مشہور کھلاڑی ہیں۔ انہیں جولائی 2022 میں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

     وہ کمیٹی برائے دفاع، نوجوانوں کے امور کی وزارت اور کھیل کی مشاورتی کمیٹی اور اخلاقیات کی کمیٹی کی رکن ہیں۔

      محترمہ ایس پینگون کونیک :

     ان کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ وہ اپریل 2022 میں ناگالینڈ سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں اور ریاست کی دوسری خاتون ہیں جو پارلیمنٹ یا ریاستی اسمبلی کے ایوانوں میں سے کسی ایک کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

     وہ ٹرانسپورٹ، سیاحت اور ثقافت کی کمیٹی، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی، خواتین کو بااختیار بنانے کی کمیٹی، ہاؤس کمیٹی اور شمال مشرقی اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی گورننگ کونسل کی رکن اور میڈیکل سائنسز، شیلانگ کی رکن ہیں۔

       ڈاکٹر فوزیہ خان:

     ان کا تعلق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے ہے۔ وہ اپریل 2020 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔

     وہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کمیٹی، امور صارفین کی کمیٹی، خوراک اور عوامی تقسیم، وزارت قانون و انصاف کی مشاورتی کمیٹی کی رکن ہیں۔

محترمہ سلاتا  دیو:

     وہ بیجو جنتا دل سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ جولائی 2022 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔

     وہ صنعت سے متعلق کمیٹی، خواتین کو بااختیار بنانے کی کمیٹی، آفس آف پرافٹ کی مشترکہ کمیٹی، ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس ) اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی رکن ہیں۔

مذکورہ خواتین ارکان کے علاوہ جناب  وی وجئے سائی ریڈی، جناب گھنشیام تیواری، ڈاکٹر ایل ہنومنتھیا اور جناب  سکھیندو شیکھر رے کو بھی وائس چیئرپرسن کے پینل میں نامزد کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MSXV.jpg

محترمہ سلاتا دیو

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030J2M.jpg  

محترمہ ایس پھینگون کونیک

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00597CS.jpg

محترمہ پی ٹی اوشا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066AVX.jpg

ڈاکٹر  فوزیہ خان

ش ح۔ا م ۔

U.NO.7213


(Release ID: 1941000) Visitor Counter : 133