وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستانی فوج نے، 24 ویں کارگل وجے دیوس کی یاد میں نئی دہلی سے دراس تک تینوں افواج  سے تعلق رکھنے والی صرف خواتین پر مشتمل موٹرسائیکل ریلی کا آغاز کیا

Posted On: 18 JUL 2023 1:39PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے،  1999 کی کارگل جنگ میں پاکستان پر فتح کے 24 سال کی یاد منانے کے لئے اور خواتین کے ناقابل تسخیر جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے، نیشنل وار میموریل، دہلی سے کارگل وار میموریل، دراس (لداخ) تک تینوں افواج سے تعلق رکھنے والی  'ناری سشکتی کرن خواتین موٹر سائیکل ریلی' کا آغاز کیا۔ تمام خواتین پر مشتمل موٹر سائیکل ریلی کو آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے 18 جولائی 2023  کو نیشنل وار میموریل، نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن محترمہ ارچنا پانڈے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔  نیشنل وار میموریل میں فلیگ آف کے لیے، ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ہیڈ بزنس -  پریمیم سمیت فوجی اور سویلین معززین اور دیگر اسپانسرز موجود تھے۔ نیشنل وار  میموریل  پر ایک جم غفیر  کے ذریعہ ریلی کے اراکین کی حوصلہ افزائی اور ہمت افزائی  کی گئی ۔

پچیس رکنی تینوں افواج سے تعلق رکھنے والی مضبوط ٹیم میں دو ویر ناری، جن میں سے ایک حاضر سروس، 10 ہندوستانی فوج کی خواتین افسران، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی بحریہ کی ایک ایک خاتون افسر، ہندوستانی فوج کی تین خواتین سپاہی اور آٹھ مسلح افواج کے جوڑے شامل ہیں۔ یہ ٹیم کارگل جنگ میں مسلح افواج کی فیصلہ کن فتح کا جشن منائے گی اور ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی، جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ ریلی تقریباً 1000 کلومیٹر کا  فاصلہ طے کرے گی، جس میں یہ ٹیم ہریانہ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور جموں و کشمیر اور لداخ کے بلند و بالا پہاڑی راستوں سے ہوتی ہوئی، 25 جولائی  2023 کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچے گی۔ ریلی کے دوران، ٹیم این سی سی کیڈٹس، مختلف اسکولوں/ کالجوں کے طلباء، سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ اس ریلی کے لیے ہندوستانی فوج نے ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور شرکاء  ٹی  وی ایس رونین  موٹر سائیکلوں پر سوار ہوں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل منوج پانڈے نے پوری ٹیم کو ایسے چیلنجنگ سفر کو شروع کرنے کے لیے شاباشی دی، جس میں عزم، ناری شکتی اور قوم کی تعمیر میں خواتین کے اہم کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/BikeRally3ZQ76.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7146



(Release ID: 1940437) Visitor Counter : 129