امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ پیر کو نئی دہلی میں ’منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی‘ پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے
کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کی قیادت میں این سی بی کے ذریعے تمام ریاستوں کے اے این ٹی ایف کے ساتھ تال میل سے ملک کے مختلف حصوں میں 1 لاکھ 44 ہزار کلوگرام سے زیادہ نشہ آور اشیاء کو ختم کیا جائے گا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے نشہ سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے نشیلی دواؤں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنائی ہے
یکم جون 2022 سے 15 جولائی 2023 تک این سی بی کی سبھی علاقائی اکائیوں اور ریاستوں کے اے این ٹی ایف نے مل کر تقریباً 9580 کروڑ روپے مالیت کی تقریباً 876554 کلوگرام ضبط نشہ آور اشیاء کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ہدف سے 11 گنا سے بھی زیادہ ہے
پیر، 17 جولائی کو ان اشیاء کو ختم کرنے کے پروگرام کے ساتھ ہی ایک سال میں برباد کی گئی نشہ آور اشیاء کی مقدار تقریباً 10 لاکھ کلوگرام ہو جائے گی جس کی قیمت تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نشہ سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے یہ مہم اسی جوش و جذبے کے ساتھ آگے بھی سرگرمی کے ساتھ جاری رہے گی
Posted On:
16 JUL 2023 2:39PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ پیر کو نئی دہلی میں ’منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی‘ پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران جناب امت شاہ کی قیادت میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی سی) کے ذریعے سبھی ریاستوں کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کے ساتھ تال میل سے ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 2416 کروڑ روپے مالیت کی 1 لاکھ 44 ہزار کلوگرام سے زیادہ نشہ آور اشیاء کو ختم کیا جائے گا۔ ختم کی جانے والی نشہ آور اشیاء میں این سی بی کی حیدر آباد اکائی کے ذریعے 6590 کلوگرام، اندور کے ذریعے 822 کلوگرام اور جموں کے ذریعے 356 کلوگرام نشہ آور اشیاء برباد کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے آسام میں 1486 کلوگرام، چنڈی گڑھ میں 229 کلوگرام، گوا میں 25 کلوگرام، گجرات میں 4277 کلوگرام، ہریانہ میں 2458 کلوگرام، جموں و کشمیر میں 4069 کلوگرام، مدھیہ پردیش میں 103884 کلوگرام، مہاراشٹر میں 159 کلوگرا، تریپورہ میں 1803 کلوگرام اور اتر پردیش میں 4049 کلوگرام سمیت کل 144122 کلوگرام نشہ آور اشیاء کو ختم کیا جائے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے نشہ سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے منشیات کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ یکم جون 2022 سے 15 جولائی 2023 تک این سی بی کی سبھی علاقائی اکائیوں اور ریاستوں کے اے این ٹی ایف نے مل کر تقریباً 876554 کلوگرام ضبوط نشہ آور اشیاء کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ہدف سے 11 گنا سے بھی زیادہ ہے۔ برباد کی گئی نشہ آور اشیاء کی قیمت تقریباً 9580 کروڑ روپے ہے۔
پیر، 17 جولائی کو ان اشیاء کو ختم کرنے والے پروگرام کے ساتھ ہی ایک سال میں برباد کی گئی نشہ آور اشیاء کی مقدار تقریباً 10 لاکھ کلوگرام ہو جائے گی جس کی قیمت تقریباً 12 ہزار کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نشہ سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ان اشیاء کو ختم کرنے کی یہ خاص مہم اسی جوش و جذبے کے ساتھ آئندہ بھی پوری سرگرمی سے جاری رہے گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 7079
(Release ID: 1939979)
Visitor Counter : 120